حدیقۃ الصالحین — Page 640
640 حضرت ابوسعید بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا مومن کی فراست سے بچو وہ اللہ تعالیٰ کے عطاء کر دہ نور سے دیکھتا ہے پھر آپ صلی للی مریم نے یہ آیت تلاوت فرمائی إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَاتٍ لِلْمُتَوَسِيمِينَ (یعنی اس میں ان لوگوں کے لئے نشانات ہیں جو بات کی تہ تک پہنچتے اور صحیح صورت حال فوری طور پر سمجھنے کی اہلیت رکھتے ہیں)۔عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ اتَّقُوا فِرَاسَةَ الْمُؤْمِنِ، فَإِنَّهُ يَنْظُرُ بِنُورِ اللَّهِ تَعَالَى، ثُمَّ قَرَأَ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَاتٍ لِلْمُتَوَثِمِينَ الْمُتَفَرِسِينَ (مسند امام ابی حنیفه (الامام الاعظم) كتاب التفسير روایت نمبر 500 ) حضرت ابو سعید بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی الی یکم نے فرمایا مومن کی فراست سے بچو وہ اللہ تعالیٰ کے عطاء کر دہ نور سے دیکھتا ہے پھر آپ صلی علیہم نے یہ آیت تلاوت فرمائی إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَاتٍ لِلْمُتَوَسِيمِينَ (الحجر 76) (يقيناً اس ( واقعہ ) میں کھوج لگانے والوں کے لئے نشانات ہیں )۔818ـ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ لَا يُلْدَغُ المُؤْمِنُ مِنْ جُحْرٍ وَاحِدٍ مَرَّتَيْنِ (بخاری کتاب الادب باب لا يلدغ المومن من جحر مرتين 6133) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ نبی صلی ایم نے فرمایا مومن ایک سوراخ سے کبھی دو مر تبہ نہیں ڈسا جاتا۔عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لَا يُلْدَغُ الْمُؤْمِنُ مِنْ بُحْرٍ وَاحِدٍ مَرَّتَيْنِ (مسلم کتاب الزهد والرقائق باب لا يلدغ المومن من ج من جحر مرتين 5303) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ ہم نے فرمایا مومن ایک سوراخ سے دو دفعہ نہیں ڈسا جاتا۔