حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 584 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 584

584 حضرت سعد بن ابی وقاص سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی علیکم نے فرمایا تو جب کبھی بھی کوئی ایسا خرچ کرے گا کہ جس سے تو اللہ کی رضامندی چاہتا ہو گا تو ضرور ہے کہ اس کا بدلہ تجھے دیا جائے۔یہاں تک کہ اس (لقمہ) پر بھی جو تو اپنی بیوی کے منہ میں ڈالتا ہے۔748ـ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ كَانَ أَبُو طَلْحَةَ أَكْثَرَ أَنْصَارِي بِالْمَدِينَةِ نَخَلًا، وَكَانَ أَحَبَّ أَمْوَالِهِ إِلَيْهِ بَيْرُحَاءَ، وَكَانَتْ مُسْتَقْبِلَة المَسْجِدِ، وَكَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْخُلُهَا وَيَشْرَبُ مِنْ مَاءٍ فِيهَا طَيْبٍ، فَلَمَّا أُنْزِلَتْ لَن تَنَالُوا البِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ قَامَ أَبُو طَلْحَةَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ اللَّهَ يَقُولُ لَن تَنَالُوا البِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ وَإِنَّ أَحَبَّ أَمْوَالِي إِلَى بَيْرُ حَاءَ، وَإِنَّهَا صَدَقَةٌ لِلَّهِ، أَرْجُو بِرَّهَا وَذُخْرَهَا عِنْدَ اللهِ، فَضَعْهَا يَارَسُولَ اللَّهِ حَيْثُ أَرَاكَ اللهُ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَخَ ذَلِكَ مَالٌ رَابِ، ذَلِكَ مَالٌ رَاعٍ، وَقَدْ سَمِعْتُ مَا قُلْتَ، وَإِنِّي أَرَى أَنْ تَجْعَلَهَا فِي الأَقْرَبِينَ قَالَ أَبُو طَلْحَةَ أَفْعَلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَسَمَهَا أَبُو طَلْحَةَ فِي أَقَارِبِهِ وَفِي بَنِي عَيْهِ (بخاری کتاب تفسير القرآن باب لَنْ تَنَالُوا البِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ (4554) الله سة حضرت انس بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابو طلحہ انصاری مدینہ کے انصار میں سب سے زیادہ مالدار تھے۔ان کے کھجوروں کے باغات تھے جن میں سے سب سے زیادہ عمدہ باغ بیرحاء نامی تھا جو حضرت طلحہ کو بہت پسند تھا اور مسجد نبوی صلی الک کے سامنے بالکل قریب تھا۔رسول اللہ صلی علیہ یکم بالعموم اس باغ میں جاتے اور اس کا میٹھا اور عمدہ پانی پیتے۔جب یہ آیت نازل ہوئی لَن تَنَالُوا البِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ (جب تک تم اپنے پسندیدہ مال میں سے خرچ نہیں کرتے نیکی کو نہیں پاسکتے )۔تو حضرت ابو طلحہ آنحضرت صلی کمی کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی یارسول اللہ ! آپ صلی لی تم پر یہ آیت نازل ہوئی ہے لَن تَنَالُوا البِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ اور