حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 580 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 580

580 کی قسم میں نے آپ کی نو سال خدمت کی ہے۔میرے علم میں نہیں کہ کسی کام پر جو میں نے کیا ہو آپ نے فرمایا ہو کہ تم نے یہ یہ کیوں کیا یا کسی کام کے بارہ میں جسے میں نے چھوڑا ہو ( فرمایا ہو) کہ تم نے یہ یہ کیوں نہ کیا۔اتحاد و اتفاق، محبت و اخوت الفت اور شفقت 739ـ عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يُؤْ مِنْ أَحَدُكُمْ، حَتَّى يُحِبَّ لِأَخِيهِ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهِ (بخاری کتاب الایمان باب من الايمان ان يحب لاخيه ما يحب لنفسه 13) حضرت انس سے روایت ہے کہ نبی صلی علیم نے فرمایا تم میں سے کوئی مومن نہیں ہو تا جب تک کہ وہ اپنے بھائی کے لئے وہ بات پسند نہ کرے جو اپنے لئے پسند کرتا ہے۔740ـ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ يَقُولُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ : أَيْنَ الْمُتَحَابُّونَ بِجَلَالِي الْيَوْمَ أَظِلُّهُمْ فِي ظِلِّي يَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِيَ (مسلم کتاب البر والصلة باب فى فضل الحب في الله 4641) الله حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی ا یکم نے فرمایا قیامت کے دن اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہاں ہیں میرے جلال کی خاطر آپس میں محبت کرنے والے ؟ آج میں انہیں اپنے سائے میں جگہ دوں گا جس دن میرے سائے کے علاوہ اور کوئی سایہ نہیں۔