حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 573 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 573

573 آنکھیں بہہ پڑیں۔نبی صلی للہ تم اس کے پاس تشریف لائے اور اس کے کانوں کے پچھلے حصہ پر ہاتھ پھیرا تو وہ خاموش ہو گیا۔فرمایا اس اونٹ کا مالک کون ہے ؟ یہ اونٹ کس کا ہے؟ انصار میں سے ایک نوجوان آیا اس نے کہا یارسول اللہ ! یہ میرا ہے۔فرمایا اس جانور کے متعلق اللہ سے کیوں نہیں ڈرتے جس کا اللہ نے تمہیں مالک بنایا ؟ اس نے مجھ سے شکایت کی ہے کہ تم اس کو بھوکا رکھتے ہو اور مسلسل کام پر لگائے رکھتے ہو۔730 - عَنْ عَبْدِ اللهِ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ عُذْبَتِ امْرَأَةٌ فِي هِرَةٍ سَجَنَتْهَا حَتَّى مَاتَتْ فَدَخَلَتْ فِيهَا النَّارَ ، لَا هِىَ أَطْعَمَتُهَا وَسَقَتْهَا، إِذْ حَبَسَتْهَا، وَلَا هِيَ تَرَكَتْهَا تَأْكُلُ مِنْ خَشَاشِ الْأَرْضِ (مسلم کتاب السلام باب تحريم قتل الهرة 4146) حضرت عبد اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی الیکم نے فرمایا ایک عورت کو بلی کی وجہ سے عذاب دیا گیا۔اس نے (بلی) کو قید کر دیا یہانتک کہ وہ مر گئی۔اس وجہ سے وہ آگ میں داخل ہوئی۔اس نے نہ اس کو جب اس نے اسے قید کیا کھا نا ڈالا اور نہ پانی پلایا اور نہ ہی اس کو چھوڑا کہ وہ زمین کے کیڑے مکوڑے کھالے۔عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ عُذْبَتِ امْرَأَةٌ فِي هِزَةٍ سَجَنَتْهَا حَتَّى مَاتَتْ، فَدَخَلَتْ فِيهَا النَّارَ لَا هِيَ أَطْعَمَتُهَا وَلَا سَقَتْهَا، إِذْ حَبَسَتُهَا ، وَلَا هِيَ تَرَكَتْهَا تَأْكُلُ مِنْ خَشَاشِ الْأَرْضِ (بخاری کتاب احادیث الانبیاء باب حديث الغار (3482) حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایک عورت کو ایک بلی کی وجہ سے سزادی گئی جس نے اس کو دیر تک قید کر رکھا یہاں تک کہ وہ بھوک سے مر گئی اور اس وجہ سے وہ