حدیقۃ الصالحین — Page 552
552 صدق و وفا 705 - عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ الصَّدْقَ يَهْدِى إِلَى البِرِ، وَإِنَّ البِرَّ يَهْدِى إِلَى الجَنَّةِ، وَإِنَّ الرَّجُلَ لَيَصْدُقُ حَتَّى يَكُونَ صِدِّيقًا۔وَإِنَّ الكَذِبَ يَهْدِى إِلَى الفُجُورِ ، وَإِنَّ الفُجُورَ يَهْدِى إِلَى النَّارِ، وَإِنَّ الرَّجُلَ لَيَكْذِبُ حَتَّى يُكْتَبَ عِنْدَ اللهِ كَذَّابًا (بخاری کتاب الادب باب قول الله تعالی یا ایها الذین آمنوا اتقوا الله وكونوا مع الصادقين (التوبة 120) 6094) الله حضرت عبد اللہ نبی صلی ال یکم سے روایت کرتے ہیں کہ ( آنحضرت صلی للہ ہم نے فرمایا سچائی نیکی کی طرف لے جاتی ہے اور نیکی جنت کی طرف اور انسان سچ بولتا رہتا ہے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک صدیق لکھا جاتا ہے اور جھوٹ گناہ اور فسق و فجور کی طرف لے جاتا ہے اور فسق و فجور جہنم کی طرف اور آدمی جھوٹ بولتا رہتا ہے یہاں تک کہ وہ اللہ تعالیٰ کے ہاں کذاب لکھا جاتا ہے۔706 - وَقَالَ حَسَّان بن أبي سِنَانٍ مَا رَأَيْتُ هَيْنا أَهْوَنَ مِنَ الوَرَعِ دَعْ مَا يُرِيبُكَ إِلَى مَا لَا يَرِيبُكَ (بخاری کتاب البیوع باب تفسير المشبهات (تعليقاً 2052) حسان بن ابی سنان نے کہا میں نے پر ہیز گاری سے زیادہ آسان کوئی بات نہیں دیکھی۔چھوڑ دو وہ بات جو تمہیں کھٹکتی ہے اور اختیار کرو وہ بات جس کی نسبت تمہیں کوئی خدشہ نہیں۔