حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 544 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 544

544 694۔عَنْ عَبْدِ الله بْنِ عُمَرَ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنِ اسْتَعَاذَ بِاللَّهِ فَأَعِيذُوهُ، وَمَنْ سَأَلَ بِاللهِ فَأَعْطُوهُ، وَمَنْ دَعَاكُمْ فَأَجِيبُوهُ، وَمَنْ صَنَعَ إِلَيْكُمْ مَعْرُوفًا فَكَافِؤهُ، فَإِنْ لَمْ تَجِدُوا مَا تُكَافِوْنَهُ، فَادْعُوا لَهُ حَتَّى تَرَوْا أَنَّكُمْ قَدْ كَا فَأْتُمُوهُ (ابو داؤد کتاب الزكاة بـاب عطية من سال بالله عز وجل1672) حضرت عبد اللہ بن عمر بیان کرتے ہیں رسول اللہ صلی الی یکم نے فرمایا جو اللہ کا واسطہ دے کر پناہ مانگے تو اسے پناہ دو اور جو اللہ کا واسطہ دے کر مانگے اسے دو اور جو تمہیں بلائے اس کی (پکار ) کا جواب دو اور جو کوئی تم سے بھلائی کرے تو اس کا اسے بدلہ دو اور اگر اسے بدلہ میں دینے کے لئے کچھ نہ پاؤ تو اس کے لئے دعا کرو یہاں تک کہ تم سمجھو کہ تم نے اس کا بدلہ دے دیا ہے۔695 - عَنْ أَبِي ذَرٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ عُرِضَتْ عَلَى أَعْمَالُ أُمَّتِي حَسَنُهَا وَسَيْتُهَا، فَوَجَدْتُ فِي مَحَاسِنِ أَعْمَالِهَا الْأَذَى يُمَاطُ عَنِ الطَّرِيقِ، وَوَجَدْتُ فِي مَسَاوِى أَعْمَالِهَا النُّخَاعَةَ تَكُونُ فِي الْمَسْجِدِ، لَا تُدْفَنُ (مسلم کتاب المساجد و مواضع الصلاة باب النهي عن البصاق فى المسجد في الصلاة۔۔۔851) حضرت ابو ذر سے روایت ہے کہ نبی صلی علیکم نے فرمایا کہ میرے سامنے میری اُمت کے اچھے اور بُرے اعمال پیش کئے گئے تو میں نے اس کے خوبصورت اعمال میں سے تکلیف دہ چیز کا راستہ سے ہٹا دینا پایا اور اس کے بُرے کاموں میں وہ بلغم پائی جو مسجد میں ہو اور اسے دفن نہ کیا جائے۔696 - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ حُسْنٍ إِسْلَامِ الْمَرْءِ تَرُكُهُ مَا لَا يَعْنِيهِ۔(ترمذی کتاب الزهد باب فيمن تكلم بكلمة يضحك بها الناس 2317)