حدیقۃ الصالحین — Page 543
543 جتلانے والے ہیں۔صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ ! ثرثار اور متشدق کے معنے تو ہم جانتے ہیں متفیق کے کہتے ہیں ؟ آپ صلی للی کرم نے فرمایا متفیق متکبرانہ باتیں کرنے والے کو کہتے ہیں۔693 - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: قَالَ قَالَ رَسُولُ الله صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا أَبَا هُرَيْرَةً كُن وَرِعًا، تَكُنْ أَعْبَدَ النَّاسِ، وَكُنْ فَنِعًا، تَكُنْ أَشْكَرَ النَّاسِ، وَأَحِبَّ لِلنَّاسِ مَا تُحِبُّ لِنَفْسِكَ، تَكُن مُؤْمِنًا، وَأَحْسِنُ جِوَارَ مَنْ جَاوَرَكَ، تَكُنْ مُسْلِمًا، وَأَقِلَ الضَّحِكَ، فَإِنَّ كَثْرَةً الضَّحِكِ تُميتُ الْقَلب ابن ماجه كتاب الزهد باب الورع والتقوى (4217 رض حضرت ابوہریرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی ال نیلم نے فرمایا اے ابوہریرہ پرہیز گار بنو تم سب لوگوں سے زیادہ عبادت گزار ہو جاؤ گے۔اور قانع بنو تم سب لوگوں سے زیادہ شکر گزار ہو جاؤ گے اور لوگوں کیلئے وہی پسند کرو جو اپنے لئے پسند کرتے ہو تم مومن ہو جاؤ گے اور جو تمہارا پڑوسی ہے اس سے اچھی ہمسائیگی کرو تم مسلم ہو جاؤ گے اور کم ہنسو کیونکہ ہنسنے کی کثرت دل کو مردہ کر دیتی ہے۔عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُنْ وَرِعًا تَكُن أَعْبَدَ النَّاسِ، وَكُنْ قَنِعًا تَكُنْ أَشْكَرَ النَّاسِ، وَأَحَبَّ لِلنَّاسِ مَا تُحِبُّ لِنَفْسِكَ تَكُن مُؤْمِنًا، وَأَحْسِنَ مُجَاوَرَةٌ مَنْ جَاوَرَكَ تَكُن مُسْلِمًا، وَأَقِلَ الضَّحِكَ فَإِنَّ كَثْرَةَ الضَّحِكِ تُمِيتُ الْقَلْبَ رسالة قشيرية ، باب القناعة ، صفحه 196) حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا متقی بنو۔سب سے بڑے عابد بن جاؤ گے، قناعت اختیار کر وسب سے زیادہ شکر گزار سمجھے جاؤ گے۔لوگوں کے لئے وہی چاہو جو اپنے لئے چاہتے ہو، حقیقی مومن کہلاؤ گے۔اچھے پڑوسی بنو بچے مسلمان کہلاؤ گے۔کم ہنسو کیونکہ زیادہ ہنسنا دل کو مردہ بنا دیتا ہے۔