حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 492 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 492

492 ہاتھ مارا جو مجھے محسوس ہوا۔پھر فرمایا کیا تم نے گمان کیا تھا کہ اللہ اور اس کا رسول صلی یکم تمہاری حق تلفی کریں گے ؟ حضرت عائشہ نے کہا جو کچھ بھی لوگ چھپاتے ہیں اللہ اسے جانتا ہے۔آپ نے فرمایا ہاں جبرائیل میرے پاس آئے جب تم نے دیکھا اور انہوں نے مجھے بلایا اور تم سے انہوں نے مخفی رکھا۔میں نے ان کی بات قبول کی اور اسے تم سے مخفی رکھا۔جب تم اپنے کپڑے رکھ چکی تو اس نے تمہارے پاس نہیں آنا تھا مجھے خیال تھا کہ تم سو چکی ہو اور میں نے ناپسند کیا کہ تمہیں جگاؤں اور مجھے اندیشہ ہوا کہ تم تنہائی محسوس کرو گی۔انہوں (جبرائیل) نے کہا کہ آپ کا رب آپ کو ارشاد فرماتا ہے کہ آپ بقیع والوں کے پاس جائیں اور ان کے لئے بخشش مانگیں۔وہ کہتی ہیں میں نے کہا یا رسول اللہ ! میں ان کے لئے کیسے دعا کروں؟ آپ نے فرمایا تم کہو، مومنوں اور مسلمانوں میں سے گھر والوں پر سلام ہو اور اللہ تعالیٰ ہم میں سے آگے جانے والوں اور بعد میں جانے والوں پر رحم فرمائے اور اللہ نے چاہا تو ہم بھی تم سے ملنے والے ہیں۔در غ سے مراد چھوٹی قمیص ہوتی ہے جو صدری کی طرح ہوتی ہے۔خلافت ، حکومت اور شوریٰ 628 - مَا كَانَتْ نَبُوَة قَطُّ إِلَّا تَبِعَتُهَا خِلَافَة (کنز العمال، حرف الفاء ، كتاب الفضائل من قسم الافعال الباب الثانى فى فضائل سائر الانبياء ، الفصل الاول في بعض خصائص الانبياء 32246) (رسول اللہ صلی الیم نے ایک بار فرمایا) ہر نبوت کے بعد خلافت ہوتی ہے۔