حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 36 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 36

36 حضرت ابوہریرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی العلیم نے فرمایا ایک شخص راستہ میں جارہا تھا کہ اس نے کانٹے دار ٹہنی پڑی ہوئی پائی۔اس نے اس کو ہٹا دیا۔اللہ تعالیٰ نے اس کی اس نیکی کو بصورت شکر یہ قبول فرمایا اور اسے بخش دیا۔عَنْ أَبِي هُرَيْرَةٌ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ بَيْنَا رَجُلٌ يَمْشِي فِي طَرِيقٍ إِذْ وَجَدَ غُضَ هَوْكٍ فَأَخَرَهُ فَشَكَرَ اللهُ لَهُ فَغَفَرَ لَهُ (ترمذی کتاب ابواب البر والصلة باب ما جاء فى اماطة الأذى عن الطريق 1958) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ نبی صلی ا یکم نے فرمایا ایک شخص راستہ میں جارہا تھا کہ اس نے کانٹے دار ٹہنی پڑی ہوئی پائی۔اس نے اس کو ہٹا دیا۔اللہ تعالیٰ نے اس کی اس نیکی کو بصورت شکریہ قبول فرمایا اور اسے بخش دیا۔20- عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُلُّ كَلَامٍ لَا يُبْدَأُ فِيهِ بالحمدُ للهِ فَهُوَ أَجده (ابوداود کتاب الادب باب الهدى في الكلام 4840) حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللی کلیم نے فرمایا ہر قابل قدر گفتگو ( اور تقریر وغیرہ) اگر خدا تعالیٰ کی حمد و ثناء کے بغیر شروع کی جائے تو وہ برکت سے خالی اور بے اثر ہوتی ہے۔عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُلُّ أَمْرٍ ذِى بَالٍ لَا يُبْدَأُ فِيهِ بالحمد أقطع ابن ماجه کتاب النکاح باب خطبة النكاح 1894)