حدیقۃ الصالحین — Page 456
456 وہاں پہنچ جاتی ہوں جہاں میرا ارادہ ہوتا ہے۔رسول اللہ صلی یکم نے فرمایا قبیلہ ! ایسا نہ کرو، جب تم کچھ خرید نا چاہو تو اس کی قیمت لگاؤ جو تم چاہتی ہو خواہ تمہیں دیا جائے یانہ دیا جائے اور فرمایا جب تم کوئی چیز بیچنا چاہو تو وہ قیمت بتاؤ جو تمہارا ارادہ ہے خواہ تم دویانہ دو۔571۔عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ التَّاجِرُ الصَّدُوقُ الْأَمِينُ مَعَ النبيين والصديقين والشهداء سنن الدار می كتاب البيوع باب فى التاجر الصدوق (2542) رض حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ نبی صلی علیم نے فرمایا سچا اور دیانتدار تاجر نبیوں، صدیقوں اور شہیدوں کی معیت کا حقدار ہے۔عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ التَّاجِرُ الصَّدُوقُ الْأَمِينُ مَعَ النَّبيين والصديقِينَ وَالشُّهَدَاء (المستدرك على الصحيحين للحاكم ، كتاب البيوع ، باب و اما حديث حبیب بن ابي ثابت (2143) حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ نبی صلی علیم نے فرمایا سچا اور دیانتدار تاجر نبیوں، صدیقوں اور شہیدوں کی معیت کا حقدار ہے۔عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ التَّاجِرُ الصَّدُوقُ الأَمِينُ مَعَ النَّبِيِّينَ، وَالصَّدِيقِينَ، وَالشُّهَدَاءَ الله ق (ترمذی کتاب البیوع باب ما جاء في التجار وتسمية النبي الا اياهم 1209)