حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 33 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 33

33 13- عن جَرِيرٍ قَالَ كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ النَّبِي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ نَظَرَ إِلَى الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ قَالَ إِنَّكُمْ سَتَرَوْنَ رَبَّكُمْ كَمَا تَرَوْنَ هَذَا الْقَمَرَ لَا تُضَامُونَ فِي رُؤْيَتِهِ فَإِنْ اسْتَطَعْتُمْ أَنْ لَا تُغْلَبُوا عَلَى صَلَاةٍ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَصَلَاةٍ قَبْلَ غُرُوبِ الشَّمْسِ فَا فَعَلُوا (بخاری کتاب التوحيد والرد على الجهمية وغيرهم باب قول الله وجوه يومئذ ناضرة الى ربها ناظره 7434) حضرت جریر بن عبد اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم لوگ نبی صلی نیلم کی خدمت میں حاضر تھے ( رات کا وقت تھا)۔آپ صلی الیکم نے چودہویں کے چاند کی طرف دیکھا اور فرمایا تم اپنے پروردگار کو اسی طرح ( بلا روک ٹوک) دیکھو گے جس طرح اس چودہویں کے چاند کو دیکھ رہے ہو۔اگر تم اس شرف کے حاصل کرنے کی کوشش کرتا چاہتے ہو تو فجر اور عصر کی نماز وقت پر پڑھنے میں کو تاہی نہ ہونے دو۔14- عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا ضَرَبَ أَحَدُكُمْ فَلْيَجْتَنِبِ الْوَجْهَ فَإِنَّ اللَّهَ خَلَقَ آدَمَ عَلَى صُورَتِهِ (مسند احمد بن حنبل ، مسند المكثرين من الصحابه، مسند ابو هريره 7319) حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ نبی صلی الی یکم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی (کسی کو ) مارے تو چہرے سے بچے کیونکہ اللہ نے آدم کو اپنی صورت پر پیدا کیا ہے۔( یعنی انسان اللہ تعالیٰ کی صفات کا مظہر بننے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس میں یہ استعداد ہے کہ وہ اللہ تعالی کی صفات کو ظلی طور پر اپنا سکے )۔