حدیقۃ الصالحین — Page 413
413 509ـ عَنِ الشَّعْبِي، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، تَلَقَّى جَعْفَرَ بْنَ أَبِي طَالِبٍ فَالْتَزَمَهُ، وَقَبْلَ مَا بَيْنَ عَيْنَيْهِ (ابو داؤد کتاب الادب، ابواب النوم ، باب في قبلة بابين العينين (5220) حضرت شعبی سے روایت ہے کہ نبی صلی لی تم اپنے چچازاد بھائی جعفر بن ابی طالب سے ملے تو آپ نے ( بوقت ملاقات) ان سے معانقہ کیا اور ان کی پیشانی کا بوسہ لیا۔510 - عَنْ أُمَيْمَةَ بِنْتِ رَقِيقَةٌ، قَالَتْ: أَتَيْتُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأُبَابِعَهُ، فَقَالَ إِنِّي لَسْتُ أَصَافح النِّسَاءَ (مسند ابی حنیفه کتاب الادب باب بيان الخلق الحسن 456) حضرت امیمہ بنت رقیقہ بیان کرتی ہیں کہ میں نبی صلی یکم کی خدمت میں بیعت کرنے کے لئے حاضر ہوئی تو حضور صلی الیم نے فرمایا میں عورتوں سے ہاتھ نہیں ملاتا ( یا عورتوں کے ہاتھ پر اپنا ہاتھ رکھ کر بیعت نہیں لیتا)۔511 - شَهْرَ بْن حَوْشَبٍ، يَقُولُ سَمِعْتُ أَسْمَاءَ بِنْتَ يَزِيدَ، تُحَدِثُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ فِي المَسْجِدِ يَوْمًا وَعُصْبَةٌ مِنَ النِّسَاءِ قُعُودٌ، فَأَلْوَى بِيَدِهِ بِالتَّسْلِيم (ترمذى كتاب الاستئذان والادب باب ما جاء فى التسليم على النساء (2697) ها الله سة حضرت اسماء بنت یزید بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی الی کی ایک دن مسجد میں سے گزرے۔وہاں عورتوں کی ایک جماعت بیٹھی تھی۔آپ صلی اللہ ہم نے ہاتھ کے اشارہ سے ان کو سلام کیا۔