حدیقۃ الصالحین — Page 410
410 503 - قَال أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا بُنَيَّ إِذَا دَخَلْتَ عَلَى أَهْلِكَ فَسَلِّمْ يَكُونُ بَرَكَةٌ عَلَيْكَ وَعَلَى أَهْلِ بَيْتِكَ (ترمذی کتاب الاستئذان والادب باب ماجاء فى التسليم اذا دخل بيته 2698) حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللی کرم نے مجھے فرمایا اے میرے بیٹے !جب تم گھر جاؤ تو سلام کہو اس طرح تجھے بھی برکت ملے گی اور تیرے خاندان کو بھی۔504 - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ يُسَلِّمُ الرّاكِبُ عَلَى الماشي، والماشِي عَلَى القَاعِدِ، وَالقَلِيلُ عَلَى الكَثِيرِ (بخاری کتاب الاستئذان باب تسليم الماشي على القاعد (6233) حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الیم نے فرمایا سوار پیدل چلنے والے کو اور پیدل چلنے والا بیٹھنے والے کو اور تھوڑے زیادہ آدمیوں کو سلام کریں (یعنی سلام میں پہل کریں)۔505 - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ إِذَا لَقِيَ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ فَلْيُسَلِّمُ عَلَيْهِ، فَإِنْ حَالَتْ بَيْنَهُمَا شَجَرَةٌ أَوْ جِدَارٌ، أَوْ حَجَرٌ ثُمَّ لَقِيَهُ فَلْيُسَلِّمْ عَلَيْهِ أَيْضًا (ابوداود کتاب الادب ابواب السلام باب فى الرجل يفارق الرجل ثم يلقاه اسلم عليه؟ 5200) حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں (آنحضرت صلی اللہ ﷺ نے فرمایا) جب تم میں سے کوئی اپنے بھائی سے ملے تو اسے کہے پھر جب کوئی درخت یا دیوار یا پتھر درمیان میں حائل ہو جائے یعنی وہ ایک دوسرے سے اوجھل ہو جائیں اور دوبارہ آپس میں ملیں تو پھر ایک دوسرے کو سلام کہیں۔سلام-