حدیقۃ الصالحین — Page 409
409 501 - عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو رضى اللهُ عَنْهُمَا، أَنَّ رَجُلًا سأل النبي صلى الله عَلَيْهِ وَسَلَّم أَيُّ الإِسْلَامِ خَيْرُ ؟ قَالَ تُطْعِمُ الطَعَامَ ، وَتَقْرَأُ السَّلاَمَ عَلَى مَنْ عَرَفْتَ وَمَنْ لَمْ تَعْرِفُ (بخاری کتاب الایمان باب اطعام الطعام من الاسلام 12) حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا اسلام کا کونسا عمل بہترین ہے ؟ فرمایا ( یہ کہ) تو کھانا کھلائے اور سلامتی کی دعا کرے،اس کے لئے جس کو تو جانتا ہے اور اس کے لئے بھی جسے تو نہیں جانتا۔502- عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ، فَرَدَّ عَلَيْهِ السَّلَامَ ، ثُمَّ جَلَسَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَشْرٌ ثُمَّ جَاءَ آخَرُ فَقَالَ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ، فَرَدَّ عَلَيْهِ، فَجَلَسَ، فَقَالَ عِشْرُونَ ثُمَّ جَاءَ آخَرُ فَقَالَ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ، فَرَدَّ عَلَيْهِ، فَجَلَسَ، فَقَالَ ثَلَاثُونَ (ابو داؤد کتاب الادب ابواب السلام باب كيف السلام ؟ 5195) حضرت عمران بن حصین بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی کم کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوا اور اس نے السلام علیکم کہا آپ صلی للی کم نے اس کے سلام کا جواب دیا۔جب وہ بیٹھ گیا تو نبی صلی ا ہم نے فرمایا اس شخص کو دس گنا ثواب ملا ہے۔پھر ایک اور شخص آیا اس نے السلام علیکم ورحمۃ اللہ کہا حضور صلی ا یم نے سلام کا جواب دیا۔جب وہ بیٹھ گیا تو آپ صلی علیہ کم نے فرمایا اس کو بیس گنا ثواب ملا ہے۔پھر ایک اور شخص آیا اس نے السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کہا آپ صلی یم نے انہی الفاظ میں اس کو جواب دیا۔جب وہ بیٹھ گیا تو آپ صلی یکم نے فرمایا اس شخص کو تیس گنا ثواب ملا ہے۔الله