حدیقۃ الصالحین — Page 398
398 أَعْطِيتَهَا عَنْ غَيْرِ مَسْأَلَةٍ أُعِنْتَ عَلَيْهَا ، وَإِذَا حَلَفْتَ عَلَى يَمِينٍ، فَرَأَيْتَ غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا، فَكَفِّرْ عَنْ يَمِينِكَ، وَانْتِ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ (مسلم کتاب الایمان باب ندب من حلف يمينا فراى غيرها خير منها۔۔۔3106) حضرت عبد الرحمان بن سمرہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلی علی کرم نے فرمایا کہ اے عبد الرحمان بن سمرہ! (کبھی) امارت طلب نہ کرنا کیونکہ اگر تجھے مانگنے پر یہ (امارت ) دی گئی تو تمہیں اس کا ذمہ دار قرار دیا جائے گا اور اگر بن مانگے یہ تمہیں دی گئی تو اس پر تمہاری مدد کی جائے گی اور جب تم قسم کھاؤ پھر دوسری بات اس سے بہتر دیکھو تو اپنی قسم کا کفارہ دے دو اور وہ کر لوجو بہتر ہے۔ہر اچھا کام دائیں طرف سے شروع کرنے کی ہدایت 477ـ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةً رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا انْتَعَلَ أَحَدُكُمْ فَلْيَبْدَأُ بِاليَمِينِ، وَإِذَا نَزَعَ فَلْيَبْدَأُ بِالشِّمَالِ، لِتَكُنِ اليُمْنَى أَوَلَهُمَا تُنْعَلُ وَاخِرَهُمَا تُنْزَعُ (بخارى كتب اللباس باب ينزع نعله اليسرى 5855) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الیم نے فرمایا جب کوئی شخص جوتی پہننے لگے تو پہلے دایاں پاؤں پہنے اور جب اتارنے لگے تو پہلے بایاں پاؤں اتارے تا کہ شروع میں بھی دائیں طرف کا خیال رہے اور آخر میں بھی۔