حدیقۃ الصالحین — Page 385
385 حضرت عقبہ بن عامر بیان کرتے ہیں کہ میں نے کہا اے اللہ کے رسول سے نجات کیا ہے ؟ آپ صلی علیہ ہم نے فرمایا اپنی زبان کو روک کر رکھو، اپنا گھر مہمانوں کے لئے کھلا رکھو اور اپنی غلطیوں پر نادم ہو کر (اللہ کے حضور ) رویا کرو۔455 - عَن ثَوْبَان رَضِي الله عَنهُ قَالَ قَالَ رَسُول الله صلى الله عَلَيْهِ وَسلم طُوبَى لِمَنْ مَلكَ لِسَانَهُ ووَسِعَه بَيتُه وَبَكَى عَلَى خَطِيئَتِهِ (الترغيب والترهيب للمنذري ، كتاب الادب وغيره، الترغيب في العزلة لمن لا يأمن على نفسه عند الاختلاط 3968) حضرت ثوبان بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الیم نے فرمایا خوش نصیب ہے وہ شخص جس کی زبان اس کے قابو میں ہو اس کا مکان (مہمانوں کے لئے ) کشادہ ہو اور وہ خدا کے حضور نادم ہو کر اپنی غلطیوں پر روتا ہو۔456ـ عَن صفوان بن سليم قَالَ قَالَ رَسُول الله صلى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم أَلَا أُخْبِركُمْ بِأَيْسَرِ الْعِبَادَةِ وأَهْوَنها عَلَى الْبَدَنِ ؟ الصُّمْتُ وَحُسْنُ الْخُلْقِ، رَوَاهُ ابْن أَبِي الدُّنْيَا فِي كتاب الصمت مرسلا (الترغيب والترهيب للمنذری ، کتاب الادب و غیره ، الترغيب الخلق الحسن و فضله۔۔۔3840) حضرت صفوان بن سلیم بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا کیا میں تمہیں ایک ایسی آسان عبادت نہ بتاؤں جو بجالانے کے لحاظ سے بڑی ہلکی ہے۔خاموشی اختیار کرو بے ضرورت بات نہ کرو اور اچھے اخلاق اپناؤ۔