حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 381 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 381

381 طرف پھیر لیا، میں نے اپنا سب کچھ تیرے سپر د کر دیا، میری پشت پناہ تو ہی ہے ، تیری طرف رغبت رکھتا ہوں اور تجھ سے ڈرتا ہوں، نہ کوئی جائے پناہ ہے نہ کوئی جائے نجات مگر تو ہی۔میں تیری اس کتاب پر ایمان لایا جو تو نے نازل کی اور تیرے اس نبی کو مانا جس کو تو نے بھیجا۔یہ دعا سکھانے کے بعد حضور صلی ا ہم نے فرمایا اگر تو یہ دعا پڑھ کر سویا اور اسی رات فوت ہو گیا تو فطرت صحیحہ پر تیری وفات ہو گی اور اگر صبح زندہ اٹھا تو نیکی اور بھلائی تیرے مقدر میں ہو گی۔ایک روایت یہ بھی ہے کہ حضور صلی اللہ ﷺ نے فرمایا جب تو بستر پر لیٹنے لگے تو پہلے وضو کر جس طرح نماز کے لئے وضو کیا جاتا ہے پھر دائیں پہلو پر لیٹ جا اور پھر یہ دعا پڑھ یہ سب سے آخر میں ہو اس کے بعد کوئی بات چیت نہ کی جائے۔عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ، قَالَ حَدَّثَنِي البَرَاءُ بْنُ عَازِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَتَيْتَ مَضْجَعَكَ، فَتَوَضَّأْ وَضُوءَكَ لِلصَّلَاةِ، ثُمَّ اضْطَجِعْ عَلَى شِقِيكَ الأَيْمَنِ، وَقُلْ: اللَّهُمَّ أَسْلَمْتُ نَفْسِي إِلَيْكَ، وَفَوَضْتُ أَمْرِى إِلَيْكَ، وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِى إِلَيْكَ، رَهْبَةً وَرَغْبَةً إِلَيْكَ، لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَا مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ، آمَنْتُ بِكِتَابِكَ الَّذِي أَنْزَلْتَ، وبنبيك الَّذِي أَرْسَلْتَ فَإن من مُت عَلَى الفِطْرَةِ فَاجْعَلْهُنَّ آخِرَ مَا تَقُولُ (بخاری کتاب الدعوات باب اذا بات طاہرا و فضله (6311) حضرت براء بن عازب بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا اے میاں ! جب تم اپنے بستر پر آرام کرنے کے لئے آؤ تو یہ دعا کرو۔اے میرے اللہ ! میں نے اپنی جان تیرے سپر د کی، میں نے اپنا رخ تیری طرف پھیر لیا، میں نے اپنا سب کچھ تیرے سپر د کر دیا، میری پشت پناہ تو ہی ہے ، تیری طرف رغبت رکھتا ہوں اور تجھ سے ڈرتا ہوں، نہ کوئی جائے پناہ ہے نہ کوئی جائے نجات مگر تو ہی۔میں تیری اس کتاب پر ایمان لایا جو تو نے نازل کی اور تیرے اس نبی کو مانا جس کو تو نے بھیجا۔یہ دعا سکھانے کے بعد حضور صلی یکم نے فرمایا اگر تو یہ دعا پڑھ کر سویا اور اسی رات فوت ہو گیا تو فطرت صحیحہ پر تیری وفات ہو گی اور اگر صبح زندہ اٹھا تو نیکی اور بھلائی