حدیقۃ الصالحین — Page 380
380 سوتا ہوں اور جاگتا ہوں۔جب آپ صلی میں کم بیدار ہوتے تو یہ دعا مانگتے : سب تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لئے ہیں جس نے ہمیں مرنے کے بعد زندہ کیا اور اس کے پاس ہی سب نے جا اکٹھے ہونا ہے۔448 عن أبي ذر رضى الله عَنْهُ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَخَذَ مَضْجَعَهُ مِنَ اللَّيْلِ قَالَ اللَّهُمَّ بِاسْمِكَ أَمُوتُ وَأَحْيَا فَإِذَا اسْتَيْقَظَ قَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَحْيَانًا بَعْدَ ما أَمَاتَنَا وَإِلَيْهِ النُّفُورُ (بخاری کتاب الدعوات باب ما يقول اذا اصبح 6325) حضرت ابو ذر بیان کرتے ہیں کہ جب نبی صلی الی یکم سونے کے لئے بستر پر تشریف لے جاتے تو اس طرح دعا کرتے اے میرے اللہ ! میں تیرے نام کی برکت سے زندہ ہو تا ہوں اور مرتا ہوں یعنی بیدار ہو تا ہوں اور سوتا ہوں۔اور جب آپ صلی یہ کم بیدار ہوتے تو یہ دعا مانگتے۔اس اللہ کی میں حمد و ثناء کرتا ہوں جس نے ہمیں مارنے کے بعد زندہ کیا اور اسی کی طرف سب نے لوٹ کر جانا ہے۔الله 449 - عَنِ البَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا فُلَانُ إِذَا أَوَيْتَ إِلَى فِرَاشِكَ فَقُلْ: اللَّهُمَّ أَسْلَمْتُ نَفْسِي إِلَيْكَ، وَوَجَّهْتُ وَجْهِي إِلَيْكَ، وَفَوَّضْتُ أَمْرِى إِلَيْكَ، وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِى إِلَيْكَ، رَغْبَةً وَرَهْبَةً إِلَيْكَ، لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَا مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ، آمَنْتُ بِكِتَابِكَ الَّذِي أَنْزَلْتَ ، وَبِنَبِيَّكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ ، فَإِنَّكَ إِنْ مُتَّ فِي لَيْلَتِكَ مُتَّ عَلَى الفِطْرَةِ، وَإِنْ أَصْبَحْتَ أَصَبْتَ أَجْرًا (بخاری کتاب التوحید باب قول الله تعالی انزله بعلمه و المائكة 7488) حضرت براء بن عازب بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الیم نے فرمایا اے میاں ! جب تم اپنے بستر پر آرام کرنے کے لئے آؤ تو یہ دعا کرو۔اے میرے اللہ ! میں نے اپنی جان تیرے سپرد کی، میں نے اپنا رخ تیری