حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 366 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 366

366 سکتا ہے، میں نہیں جانتا۔تو سارے علم رکھتا ہے اے میرے اللہ ! اگر تیرے علم میں میرا یہ کام کام کا نام لے ہے (میرے لئے دینی اور دنیوی ہر لحاظ سے اور انجام کے اعتبار سے بہتر ہے۔یا فرمایا یوں کہے کہ میری اب کی ضرورت اور بعد میں پید اہونے والی ضرورت کے لحاظ سے بابرکت ہے تو یہ کام میرے لئے آسان کر دے اور پھر اس میں میرے لئے برکت ڈال اور اگر تیرے علم میں یہ کام میری دینی اور معاشی حالت کے لحاظ سے اور انجام کار کے اعتبار سے مضر ہے۔یا یوں فرمایا اب کی ضرورت یا مستقبل کی ضرورت کے لحاظ سے میرے لئے مضر ہے تو اس کام کو نہ ہونے دے اور اس کے شر سے مجھے بچالے، اور میرے لئے خیر جہاں بھی ہو ، وہ مقدر فرما اور مجھے اس پر اطمینان بخش۔شہریت اور اس کے حقوق 420ـ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِيَلِيْنِي مِنْكُمْ أُولُو الْأَحْلَامِ وَالنُّهَى، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، وَلَا تَخْتَلِفُوا فَتَخْتَلِفَ قُلُوبُكُمْ، وَإِيَّاكُمْ وَهَيُشَاتِ الأَسْوَاقِ (ترمذی کتاب الایمان باب ما جاء لیلینی منکم اولو الاحلام والنهى (228) حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ ) بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی الم نے فرمایا تم میں سے صاحب فہم اور بڑی عمر والے افراد مجھ سے قریب رہا کریں، پھر درجہ بدرجہ عمر اور فہم والے افراد۔اور دیکھو آپس میں بغض، کینہ اور اختلافات نہ کرو، ورنہ تمہارے دلوں میں اختلاف ہو جائے گا ( یعنی تم میں پھوٹ پڑ جائے گی ) اور بازاروں میں شور و غوغا کرنے سے بچو۔