حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 364 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 364

364 416 ـ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنِ اسْتَشَارَكَ، فَأَشِرَهُ بِالرُّشْدِ، فَإِنْ لَمْ تَفْعَلُ، فَقَدْ خُنْتَهُ (مسند ابی حنیفه ، كتاب الادب، باب بيان ذكر المتفرقات (472) حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اگر تم سے کوئی مشورہ مانگے تو اچھا مشورہ دو۔اگر تم نے ایسانہ کیا تو گویا تم نے خیانت سے کام لیا۔417 عن أنير أَنَّ رَجُلًا قَالَ لِلنّي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْصِلِي فَقَالَ خُذِ الْأَمْرَ بالقديير فَإِن رَأَيْتَ فِي عَاقِبَيهِ خَيْرًا فَأَمْضِهِ وَإِنْ خِفْتَ عَيْا فَأَمْسِكُ (مشكاة ، كتاب الادب، باب الحذر و التانى ، الفصل الثاني 5057) حضرت انس بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے نبی صلی یہ کم سے عرض کیا کہ مجھے کچھ نصیحت فرماویں۔آپ نے فرمایا جو کام کرو پہلے اس پر اچھی طرح غور و فکر کر لیا کرو۔اگر تم سمجھو کہ بہتر اور فائدہ مند ہے تو کرو اور اگر سمجھو کہ اس کام کے کرنے میں گھاٹا اور نقصان ہے تو اس سے رک جاؤ۔418ـ عَنْ أَبِي ذَرٍ، قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا أَبَا ذَرٍ لَا عَقْلَ كَالتَّدْبِيرِ ، وَلَا وَرَعَ كَالْكَفِ، وَلَا حَسَبَ كَحُسْنِ الْخُلُقِ (شعب الايمان ، الثالث والثلاثون۔شعب الايمان و هو باب في تحديد نعم الله عز وجل و ما يجب من شكرها ، فصل في فضل العقل الذي هو من النعم العظام۔۔۔4325) رض حضرت ابو ذر غفاری بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تم نے مجھے فرمایا ابو ذر ! اچھی تدبیر اور عمدہ سوچ سے بڑھ کر کوئی عقل والی بات نہیں۔اور برائی سے بچنا اصل پر ہیز گاری ہے اور حسن خلق سے بڑھ کر کوئی چیز محبوب بنانے والی نہیں۔