حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 354 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 354

354 399 عَنْ سُرَاقَةَ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَى أَفْضَلِ الصَّدَقَةِ ؟ ابْنَتُكَ مَرْدُودَةً إِلَيْكَ، لَيْسَ لَهَا كَاسِبُ غَيْرُكَ ابن ماجه کتاب الادب باب بر الوالد و الاحسان الى البنات 3667) حضرت سراقہ بن مالک سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ کریم نے فرمایا کیا تم کو بہترین نیک خرچ کے بارے میں نہ بتاؤں؟ تمہاری بیٹی جو تمہاری طرف لوٹادی گئی ہے اور اس کا تیرے علاوہ کوئی کمانے والا نہیں ہے۔400 ـ عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّهَا قَالَتْ: جَاءَتْنِي مِسْكِينَةٌ تَحْمِلُ ابْنَتَيْنِ لَهَا، فَأَطْعَمْتُهَا ثَلَاثَ تَمَرَّاتٍ، فَأَعْطَتْ كُلَّ وَاحِدَةٍ مِنْهُمَا تَمرَةٌ، وَرَفَعَتْ إِلَى فِيهَا تَمْرَةً لِتَأْكُلَهَا، فَاسْتَطْعَمَتُهَا ابْنَتَاهَا، فَشَقَتِ التَّمْرَةَ الَّتِي كَانَتْ تُرِيدُ أَنْ تَأْكُلَهَا بَيْنَهُمَا، فَأَعْجَبَنِي شَأْنُهَا، فَذَكَرْتُ الَّذِي صَنَعَتْ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ إِنَّ اللَّهَ قَدْ أَوْجَبَ لَهَا بِهَا الْجَنَّةَ، أَوْ أعتقها بها من النار (مسلم کتاب البر والصلة باب فضل الاحسان على البنات 4750) حضرت عائشہ بیان فرماتی ہیں کہ میرے پاس ایک مسکین عورت اپنی دو بیٹیاں اُٹھائے ہوئے آئی تو میں نے اسے تین کھجوریں کھانے کو دیں اس نے ان دونوں میں سے ہر ایک کو ایک ایک کھجور دی اور ایک کھجور کھانے کے لئے اپنے منہ کی طرف بڑھائی ہی تھی کہ اس کی بیٹیوں نے کھانے کے لئے وہ بھی مانگ لی۔چنانچہ اس نے وہ کھجور جسے وہ کھانا چاہتی تھی ان دونوں کے درمیان آدھی آدھی تقسیم کر دی۔مجھے اس کا فعل پسند آیا اور میں نے جو اس نے کیا تھا رسول اللہ صلی الم سے اس کا ذکر کیا تو آپ نے فرمایا کہ اللہ نے اس وجہ سے اس پر جنت واجب کر دی یا ( فرمایا) اس کی وجہ سے اسے آگ سے آزاد کر دیا۔سة