حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 344 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 344

344 حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی الی ایم نے فرمایا کوئی مومن مرد کسی مومن عورت سے بغض نہ رکھے اگر وہ اس کے کسی خُلق کو نا پسند کرے گا تو کسی خُلق کو پسند بھی تو کر دیگا۔383- عَنْ حَكِيمِ بْنِ مُعَاوِيَةَ الْقُشَيْرِي، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا حَقُّ زَوْجَةٍ أَحَدِنَا عَلَيْهِ ؟، قَالَ أَنْ تُطْعِمَهَا إِذَا طَعِمْتَ، وَتَكْسُوهَا إِذَا اكْتَسَيْتَ، أَوِ اكْتَسَبْتَ، وَلَا تطرب الوجة، ولا تقيخ، ولا تنجز إلا في البيت (ابو داؤد كتاب النكاح باب فى حق المراة على زوجها 2142) حضرت حکیم بن معاویہ قشیری اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا یار سول اللہ ! ہم میں سے کسی ایک کی بیوی کا اس پر کیا حق ہے ؟ آپ نے فرمایا جب تم کھانا کھاؤ تو اسے کھلاؤ اور جب تم کپڑا پہنو تو اسے پہناؤاور چہرہ پر مت مارو اور عیب نہ لگاؤ اور (اس کو ) علیحدہ نہ کرو مگر گھر میں۔384ـ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُرِيتُ النَّارَ فَإِذَا أَكْثَرُ أَهْلِهَا النِّسَاءُ، يَكْفُرْنَ قيل أَيَكْفُرْنَ بِاللَّهِ ؟ قَالَ : يَكْفُرْنَ العَشِيرَ، وَيَكْفُرْنَ الإِحْسَانَ، لَوْ أَحْسَنْتَ إِلَى إِحْدَاهُنَ الدَّهْرَ ، ثُمَّ رَأَتْ مِنْكَ شَيْئًا، قَالَتْ: مَا رَأَيْتُ مِنْكَ خَيْرًا قَط (بخاری کتاب الایمان باب كفران العشير و كفر دون كفر 29) حضرت ابن عباس نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مجھے جہنم دکھایا گیا۔کیا دیکھتا ہوں کہ اس میں اکثر عور تیں ہیں۔کفر کرتی ہیں۔پوچھا گیا: کیا وہ اللہ کا کفر کرتی ہیں ؟ فرمایا شوہر کی ناشکر گذاری کرتی ہیں اور احسان فراموش ہوتی ہیں۔اگر تو ان میں سے کسی پر زمانہ بھر بھی احسان کرتارہے اور پھر وہ تجھ سے کچھ ایسی ویسی بات دیکھے تو کہہ دے گی کہ میں نے تجھ سے کبھی بھی بھلائی نہیں دیکھی۔