حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 327 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 327

327 نکاح اور شادی حسن معاشرت اور اولاد کی تربیت 356- عن أنس، أَنَّ نَفَرًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَأَلُوا أَزْوَاجَ النَّبِي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ عَمَلِهِ فِي السَّرِ ؟ فَقَالَ بَعْضُهُمْ : لَا أَتَزَوَّجُ النِّسَاءَ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: لا أكُلُ اللَّحْمَ ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ : لَا أَنَامُ عَلَى فِرَاشِ، فَحَمِدَ اللهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ۔فَقَالَ مَا بَالُ أَقْوَامٍ قَالُوا كَذَا وَكَذَا ؟ لَكِنِي أَصَلِّي وَأَنَامُ، وَأَصُومُ وَأُفْطِرُ، وَأَتَزَوَّجُ النِّسَاءَ، فَمَنْ رَغِبَ عَنْ سُنَّتِي فَلَيْسَ مِنِي (مسلم کتاب النکاح باب استحباب النكاح لمن تاقت نفسه اليه۔۔۔2473) حضرت انس سے روایت ہے کہ نبی صلی الی ایم کے صحابہ میں سے بعض لوگوں نے نبی صلی ایم کی ازواج مطہرات سے آپ کے ان کاموں کے بارہ میں پوچھا جو آپ تنہائی میں کرتے تھے۔اس کے بعد ان (پوچھنے والوں) میں سے ایک نے کہا میں کبھی عورتوں سے شادی نہیں کروں گا اور دوسرے نے کہا میں کبھی گوشت نہیں کھاؤں گا اور تیسرے نے کہا میں بستر پر نہیں سوؤں گا۔اس پر رسول اللہ صلی علی کریم نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء کی اور فرمایا لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ جو اس اس طرح کہتے ہیں؟ میں تو نماز ( بھی ) پڑھتا ہوں اور سوتا ( بھی ) ہوں اور روزہ رکھتا ہوں اور روزہ چھوڑتا (بھی) ہوں اور میں عورتوں سے شادی (بھی) کرتا ہوں۔پس جو میری سنت سے بے رغبتی کرتا ہے وہ مجھ سے نہیں۔357 عَنِ ابْنِ عَبَّاس قَالَ قَالَ رَسُولُ الله صلى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا عَرُورَةً فِي الْإِسْلام ابو داؤد کتاب المناسک باب لا ضرورة في الاسلام 1729) حضرت ابن عباس بیان کرتے ہیں رسول اللہ صلی للی کم نے فرمایا اسلام میں کوئی جبری روک ٹوک نہیں ہے۔