حدیقۃ الصالحین — Page 308
308 331۔عَنْ عَائِشَةَ، زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهَا قَالَتْ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قِبَلَ بَدْرٍ، فَلَمَّا كَانَ بِحَرَةِ الْوَبَرَةِ أَدْرَكَهُ رَجُلٌ قَدْ كَانَ يُذْكَرُ مِنْهُ جُرْأَةٌ وَنَجَدَةٌ، فَفَرِحَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ رَأَوُهُ، فَلَمَّا أَدْرَكَهُ قَالَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جِئْتُ لِأَتَّبِعَكَ ، وَأُصِيبٌ مَعَكَ، قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تُؤْمِنُ بِاللهِ وَرَسُولِهِ ؟ قَالَ لَا ، قَالَ فَارْجِعْ، فَلَنْ أَسْتَعِينَ بِمُشْرِكٍ، قَالَتْ: هم مَعَى حَتَّى إِذَا كُنَّا بِالشَّجَرَةِ أَدْرَكَهُ الرَّجُلُ، فَقَالَ لَهُ كَمَا قَالَ أَوَّلَ مَرَّةٍ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَمَا قَالَ أَوَّلَ مَرَّةٍ، قَالَ فَارْجِعْ ، فَلَن أَسْتَعِينَ يَمُشْرِكٍ، قَالَ ثُمَّ رَجَعَ فَأَدْرَكَهُ بِالْبَيْدَاءِ، فَقَالَ لَهُ كَمَا قَالَ أَوَّلَ مَرَّةٍ: تُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ؟ قَالَ نَعَمْ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَانْطَلِقُ مسلم كتاب الجهاد باب كراهة الاستعانة في الغزو بكافر 3374) نبی صلی للی کم کی زوجہ مطہرہ حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی علی ام بدر کی طرف نکلے جب آپ حرة الوبرہ پہنچے تو آپ کو ایک شخص ملا جس کی جرآت اور بہادری کا ذکر کیا جاتا تھا۔رسول اللہ صلی الیکم کے صحابہ نے جب اسے دیکھا تو بہت خوش ہوئے جب وہ آپ سے ملا تو اس نے رسول اللہ صلی الی یکم کی خدمت میں عرض کیا میں آپ کے ساتھ جانے اور آپ کے ساتھ حصہ پانے کے لئے آیا ہوں۔رسول اللہ صلی علیم نے اسے فرمایا تم اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاتے ہو ؟ اس نے کہا نہیں آپ نے فرمایا واپس چلے جاؤ کیونکہ میں کسی مشرک سے مدد نہیں لوں گا وہ کہتی ہیں وہ چلا گیا یہاں تک کہ جب ہم شجرہ پہنچے وہ شخص پھر آپ کو ملا۔اس شخص نے آپ کو پایا اور ویسا ہی کہا جیسا پہلی مرتبہ کہا تھا۔نبی صلی علیہم نے اُسے ویسا ہی فرمایا جیسے پہلے فرمایا تھا۔آپ نے فرمایا لوٹ جاؤ میں کسی مشرک سے مد د نہیں لوں گا۔پھر وہ لوٹا اور آپ کو بیداء میں ملا تو آپ صلی للی کرم نے اسے فرمایا جیسے پہلے فرمایا تھا کہ کیا تم اللہ اور اس کے رسول اللہ صلی علی کم پر ایمان لاتے ہو ؟ اس نے کہا جی ہاں تو رسول اللہ صلی علیم نے اسے فرمایا تو اب چلو۔