حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 283 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 283

283 303۔عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ شَهِدْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْأَضْحَى بالمصلَّى، فَلَمَّا قَضَى خُطبَتَهُ نَزَلَ عَنْ مِنْبَرِهِ، فَأَتِي بِكَبْشِ، فَذَبَحَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ، وَقَالَ بِسْمِ اللهِ، وَاللهُ أَكْبَرُ، هَذَا عَنِي وَعَمَّنْ لَمْ يُضَحَ مِنْ أُمَّتِي (ترمذی کتاب الاضاحي باب العقيقة بشاة 1521) حضرت جابر بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی ال نیم کے ساتھ میں نے عید الاضحی کی نماز پڑھی۔جب آپ نے خطبہ مکمل کیا تو منبر سے نیچے اترے۔اس (کے بعد ) آپ کے پاس ایک مینڈھا لایا گیا جسے رسول اللہ صلی علی کریم نے اپنے ہاتھ سے ذبح کیا۔اور کہا ” اللہ تعالیٰ کے نام ساتھ، اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے۔(اے میرے اللہ !) یہ (قربانی) میری طرف سے ہے اور (میری امت کے ) ان لوگوں کی طرف سے ، جو قربانی نہیں کر سکتے“۔304- عَنْ جُنْدَبٍ، أَنَّهُ شَهِدَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ النَّحْرِ صَلَّى، ثُمَّ خَطَبَ فَقَالَ مَن ذَبَحَ قَبْلَ أَن يُصَلَى فَلْيَذْبَحْ مَكانَها أُخْرَى، وَمَنْ لَمْ يَذْبَحَ فَلْيَذْبَحْ بِاسْمِ اللَّهِ (بخاری کتاب التوحید باب السوال باسماء الله تعالى و الاستعاذة بها 7400) الله حضرت جندب بیان کرتے ہیں کہ میں نے آنحضرت صلی علیم کو عید الاضحی کے دن دیکھا کہ پہلے آپ صلی الیکم نے نماز پڑھائی پھر آپ مسلم نے خطبہ دیا اور فرمایا کہ جس شخص نے نماز عید پڑھنے سے پہلے قربانی کا جانور ذبح کر لیا وہ اس کی جگہ دوسرا جانور ذبح کرے اور جس نے ابھی تک ذبح نہیں کیا وہ اب بسم اللہ پڑھ کر ذبح کرے۔