حدیقۃ الصالحین — Page 216
216 پانی کے آخری قطرہ کے ساتھ وہ ساری خطائیں نکل جاتی ہیں جن کی طرف اس کے پاؤں چل کر گئے تھے یہائک کہ وہ گناہوں سے پاک صاف ہو کر نکلتا ہے۔201 - عن عثمان بن عفان، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَن تَوَضَّأَ فَأَحْسَن الْوُضُوءَ خَرَجَتْ خَطَايَاهُ مِنْ جَسَدِهِ، حَتَّى تَخْرُجَ مِنْ تَحْتِ أَظْفَارِهِ (مسلم کتاب الطهارة باب خروج الخطايا مع ماء الوضو (353) حضرت عثمان بن عفان بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الم نے فرمایا جس نے وضوء کیا اور اچھی طرح وضوء کیا تو اس کے جسم سے اس کی خطائیں نکل جاتی ہیں یہانتک کہ اس کے ناخنوں کے نیچے سے بھی (خطائیں) نکل جاتی ہیں۔202- عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَةِ يَبْدَأُ فَيَغْسِلُ يَدَيْهِ ثُمَّ يُفْرِخُ بِيَمِينِهِ عَلَى شِمَالِهِ فَيَغْسِلُ فَرْجَهُ، ثُمَّ يَتَوَضَّأُ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ۔ثُمَّ يَأْخُذُ الْمَاءَ فَيُدْخِلُ أَصَابِعَهُ في أُصُولِ الشَّعْرِ، حَتَّى إِذَا رَأَى أَنْ قَدْ اسْتَبْرَأَ حَفَنَ عَلَى رَأْسِهِ فَلَاتَ حَفَنَاتٍ ثُمَّ أَفَاضَ عَلَى سَائِرٍ جَسَدِهِ، ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَيْهِ (مسلم كتاب الطهارة باب صفة غسل الجنابة 466) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی ا لم جب غسل جنابت فرماتے تو سب سے پہلے اپنے دونوں ہاتھ دھوتے۔پھر اپنے دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ پر پانی ڈالتے اور اپنی شرمگاہ دھوتے۔پھر نماز کے وضوء کی طرح وضوء فرماتے۔پھر پانی لیتے اور اپنی انگلیوں کو بالوں کی جڑوں میں داخل کرتے یہا تک کہ جب آپ دیکھتے کہ اچھی طرح صفائی ہو گئی ہے تو اپنے سر پر دونوں ہاتھوں سے تین دفعہ پانی ڈالتے۔پھر اپنے سارے جسم پر پانی ڈالتے۔پھر اپنے دونوں پاؤں دھوتے۔