حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 188 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 188

188 (اس صورت حال کے باوجود) جو لوگ اپنے آپ کو مسلمان کہیں انہیں تم بھی مسلمان کہو۔کیونکہ اللہ تعالیٰ نے (تعین کے لئے ) اس امت کا نام مسلمان اور مومن رکھا ہے (اس لئے سر ائر کو تم حوالہ بخد ا کرو)۔160 - حدثنا كَثِيرُ بْن عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَوْفِ الْمُزَنِي قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ جَدِي، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ أَحْيَا سُنَّةٌ مِنْ سُنَّتِي، فَعَمِلَ بِهَا النَّاسُ، كَانَ لَهُ مِثْلُ أَجْرٍ مَنْ عَمِلَ بِهَا ، لَا يَنْقُصُ مِنْ أُجُورِهِمْ شَيْئًا، وَمَنْ ابْتَدَعَ بِدْعَةٌ، فَعُمِلَ بِهَا، كَانَ عَلَيْهِ أَوْزَارُ مَنْ عَمِلَ بِهَا، لَا يَنقُصُ مِنْ أَوْزَارٍ مَنْ عَمِلَ بِمَا شَيْئًا (سنن ابن ماجه، کتاب افتتاح الكتاب ، باب من احياء سنة قد اميتت 209) کثیر بن عبد اللہ بن عمر و بن عوف مزنی نے بیان کیا کہ مجھے میرے باپ نے میرے دادا سے روایت کرتے ہوئے بتایا کہ رسول اللہ صلی الیم نے فرمایا جس نے میری سنت میں سے کسی سنت کو زندہ کیا اور لوگ اُس پر عمل کرنے لگے تو اس کے لئے اس پر عمل کرنے والوں کے برابر اجر ہو گا اور اُن کے اجر میں کچھ کمی نہیں ہو گی اور جس نے کوئی بدعت شروع کی اور اس پر عمل ہونے لگا تو اس پر ان سب عمل کرنے والوں کے بوجھ ہوں گے اور ان عمل کرنے والوں کے بوجھ میں کچھ بھی کمی نہ ہو گی۔161 - عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أحدث فِي أَمْرِنَا هَذَا مَا لَيْسَ فِيهِ، فَهُوَ رَةٌ (بخاری کتاب الصلح باب اذا الصطلحوا على صلح جور فالصلح مردود (2697) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے ہماری اس شریعت میں کوئی ایسی نئی بات پیدا کی جو اس میں نہیں تو وہ رڈ کی جائے گی۔