حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 1 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 1

1 بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيم أَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمُ پیش لفظ طبع اوّل وقف جدید انجمن احمدیہ کی طرف سے احادیث نبوی ملی لی نام کا ایک نہایت دلکش مجموعہ احباب کے استفادہ کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔اگر چہ مختلف پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے احادیث کے بہت سے مجموعے اور انتخابات سینکڑوں مرتبہ مرتب کئے جاچکے ہیں لیکن یہ ایک ایسا بحر ذخار ہے کہ کسی ایک پہلو سے بھی نہ کبھی اس کا پہلے مکمل احاطہ ہو سکا ہے اور نہ آئندہ کبھی ہو سکے گا۔ہر مرتب اپنے اپنے ذوق کے مطابق وقت کی مخصوص ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے یا پھر کسی خاص مضمون کے مختلف پہلوؤں کو احادیث نبوی صلی الم کی روشنی میں اجاگر کرنے کے لیے ایک نیا انتخاب تیار کر تا رہا ہے جس کی افادیت اس امر سے بے نیاز کہ اس سے قبل اس سلسلہ میں کیا کیا کوششیں ہو چکی ہیں اپنی ذات میں ایک غیر مشکوک حیثیت رکھتی ہے۔وقف جدید کی یہ کوشش بھی اس لامتناہی سلسلہ کی ایک کڑی ہے اور ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے بہت بابرکت فرمائے اور پڑھنے اور سننے والے اس سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوں۔اس نئے انتخاب کی ضرورت اولاً معلمین وقف جدید کی سالانہ تعلیمی کلاس کا نصاب تجویز کرتے وقت محسوس کی گئی تھی چونکہ وقف جدید کا تربیتی حلقہ دیہاتی علاقوں تک محدود ہے اس لیے ضروری تھا کہ احادیث الله نبوی صلی یی کم کا ایک ایسا سادہ اور عام فہم مجموعہ منتخب یا تیار کیا جاتا جو ایک طرف تو اخلاقی اور معاشرتی اعتبار سے عوامی تعلیم و تربیت کے سلسلہ میں مفید ثابت ہوتا اور دوسری طرف روز مرہ کے فقہی مسائل اور عقائد سے متعلق اہم امور پر بھی مشتمل ہوتا۔گویا ایک مختصر کتاب کی صورت میں اسلامی تعلیم کے مختلف پہلو یکجا ہو