حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 112 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 112

112 حضرت عبدالرحمن بن ابی قراد بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک روز وضو کر رہے تھے کہ آپ صلی نیلم کے صحابہ وضو والا پانی اپنے ہاتھوں اور چہروں پر ملنے لگے۔یہ دیکھ کر نبی ملا لی ہم نے فرمایا ایسا تم کسی کے سبب سے کر رہے ہو ؟ صحابہ کرام نے جواب دیا اللہ اور اس کے رسول صلی میں کمی کی محبت کی وجہ سے۔اس پر نبی صلی علیم نے فرمایا اگر تم اللہ اور اس کے رسول صلی علیم سے واقعی محبت کرتے ہو اور چاہتے ہو کہ اللہ اور اس کا رسول صلی ا ہم بھی تم سے محبت کرے تو اس کے لئے تمہیں یہ کرنا چاہئے کہ جب بات کرے تو سچ بولے، جب تمہارے پاس امانت رکھی جائے تو اس میں کبھی خیانت نہ کرو اور اپنے پڑوسی سے ہمیشہ حسن سلوک کرو۔ذکر الہی اور دعا کی اہمیت 75 - سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ أَفضَلُ الذكر لا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَأَفْضَلُ الدُّعَاءِ الحَمْدُ لِلَّهِ (ترمذی کتاب الدعوات باب ما جاء ان دعوة المسلم مستجابة 3383) حضرت جابر بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی علی کیم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ بہترین ذکر لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ) ہے اور بہترین دعا الحمد للہ (سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں) ہے۔76۔عَنْ أَبِي مُوسَى رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَثَلُ الَّذِي يَذْكُرُ رَبَّهُ وَالَّذِي لَا يَذْكُرُ رَبَّهُ، مَثَلُ الحَي وَالمَيْتِ بخاری کتاب الدعوات باب فضل ذكر الله عز وجل (6407)