ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد

by Other Authors

Page 56 of 341

ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page 56

۵۶ آیت سے صرف اتنا ہی ثابت ہوتا ہے کہ مہر مقرر کرنے سے قبل طلاق دی جاسکتی ہے مہر کے ساقط ہونے کا براہ راست اس آیت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔مسئله دوم یعنی جب خاوند مر جائے اور اس نے نکاح کے وقت مہر مقرر نہ کیا ہوا اور تعلقات زوجیت بھی قائم نہ ہوئے ہوں۔تو اس صورت میں امام مالک اور اس کے اصحاب اور اوزاعی کا مذہب یہ ہے کہ اس کے لئے کوئی مہر نہیں ہے بلکہ اس کی دلداری کے لئے کچھ دے دینا چاہیئے۔اسی طرح وہ اس کی میراث میں بھی شریک ہوگی۔امام ابو حنیفہ امام احمد اور داؤد ظاہری کے نزدیک اسے مہر مثل اور میراث ملے گی امام شافعی سے مندرجہ بالا دونوں اقوال منقول میں لیکن امام شافعی کے اصحاب میں سے منصور کا مذہب امام مالک کے مذہب کے موافق ہے۔وجه اختلاف اس اختلاف کی وجہ یہ ہے کہ ایک روایت اور قیاس ایک دوسرے کے مخالف ہیں۔روایت یہ ہے۔عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ هَذِهِ الْمَسْلَةٍ فَقَالَ أَقُولُ فِيْهَا بِرَأَبِي فَإِنْ كَانَ صَوَابًا فَمِنَ اللَّهِ وَإِنْ كَانَ خُطَأً نَمِنِي أَذَى لَهَا مُدَاقَ امْرَأَةِ مِنْ نِسَائِهَا لَا إِلَسَ وَلَا شَطَطَ وَعَلَيْهَا الْعِدَّةُ وَلَهَا الْمِيْرَاتُ فَقَامَ مَعْقَلُ بْنُ يَسَارِال شُحَة فَقَالَ أَشْهَدُ لَقَضَيْتَ فِيهَا بِقَضَاءِ رَسُوْلِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْد وسَلَّمَ فِي بَرْوَعٍ بِنْتِ وَاشِقٍ اس روایت کے خلاف قیاس یہ ہے کہ مہر ایک عوض ہے۔پس جب عوض کا ترجمہ: ابن مسعودؓ سے روایت ہے کہ اس سے اس مسئلہ کے متعلق دریافت کیا گیا تو اس نے کہا کہ میں اس مسئلہ میں اپنی رائے بیان کرتا ہوں اگر یہ درست ہو تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے اور اگر غلط ہو تو میری طرف سے۔میرے نزدیک اس کے لئے ہر مثل ہے نہ کم اور نہ پیش، اور وہ عدت گزارے۔اور متوٹی کی میراث سے حصہ نے یہ سن کر معقل بن بسیار اشجعی کھڑے ہوئے اور کہا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے اس بارہ میں وہی فیصلہ کیا ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بر فرج بنت واشق کے متعلق فرمایا تھا۔(ابوداؤد - نسائی۔ترمذی)