ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد

by Other Authors

Page v of 341

ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page v

بسم الله الرحمن الرحيم پیش لفظ کتاب ہدایہ المقتصد جلد اول فقہ کی مشہور کتاب بدایۃ المجتہد کے ایک حصہ کا ترجمہ ہے۔بدایۃ المجتہد علامہ ابن کث محمد بن احمد بن محمد بن احمد بن رشد کی شہرہ آفاق تصنیف ہے جب کہ نسب نامہ سے ظاہر ہے۔علامہ موصوف اپنے خاندان کے بزرگ رشد کی نسبت سے ابن رشد کے نام سے مشہور ہیں۔آپ کا نام محمد تنا مشہور نہیں جتنی کہ آپ کی کنیت این رشد مشہور ہے۔آپ شدید مطابق ان میں بمقام قرطبہ پیدا ہوئے۔اور ششده و مطابق ، اردسمبر اندوہ میں مراکش میں فوت ہوئے۔آپ اندلس کے ایک ایسے خاندان سے تعلق رکھتے تھے جو پشت ہا پشت سے علوم و فنون کا مالک چلا آتا تھا۔اس لئے قدرتاً آپ کی تعلیم وتربیت کا بھی خاص اہتمام کیا گیا۔چنانچہ اس ملک کے عام رواج کے مطابق سب سے پہلے انہوں نے اپنے والد سے قرآن مجید اور حدیث کی کتاب موطا امام مالک کو حفظ کیا۔اس کے بعد ادب عربی میں کمال حاصل کیا۔ابن الآبار کا بیان ہے کہ منی اور حبیب کے دیوان ان کو پوری طرح حفظ تھے۔اس زمانہ میں علم فقہ اور حدیث بھی تعلیم کا لازمی جزو خیال کئے جاتے تھے۔لاوہ ازیں یہ علوم ابن رشد کے خاندانی معلم تھے۔اور اس وجہ سے ان کے باپ اور دادا قرطبہ کے قاضی اور جامع مسجد کے امام تھے۔چنانچہ انہوں نے بھی اپنے قیت کے بلند پایہ محد ثین مثلاً حافظ ابو القاسم بن بشكوال ابو ترين سمون - ابوجعفر بن