ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد

by Other Authors

Page xxxviii of 341

ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page xxxviii

حاصل کر کے اجتہا دور استنباط کے ذریعہ اپنی مشکلات کا حل زیادہ آسانی کے ساتھ ملائک کر سکتے ہیں۔ان اختلافات کی وجہ سے ایک سہولت ہمارے لئے یہ ہوگئی ہے۔کہ ہم فقہاء اربعہ اور دیگر ائمہ کے اجتہادی مسائل اور طے شدہ جزئیات میں سے اس جوئی کو اختیار کرسکتے ہیں۔جو ہماری ضرورت کے عین مطابق ہو۔لیکن یہ اس صورت میں مکن ہے جب ہم کسی ایک امام کے مقالہ نہ ہوں بلکہ ہر امام کے اس اجتہاد کو صحیح تسلیم کریں جو حالات کے مطابق ہو۔اور اس زمانہ میں اس کے سوا کوئی چارہ بھی نہیں ہے۔حرف آخر آخر میں اس ترجمہ کے متعلق چند باتیں بیان کی جاتی ضروری ہیں۔جو ناظرین کے ہاتھوں میں ہے۔یہ ترجمہ تمام تر حضرت امام جماعت احمدیہ کی توجہ کا مرہون منت ہے جن کی دور بین نگاہ نے یہ محسوس کیا۔کہ اس دور میں مسلمانوں کے ذہن تقلید کی بیڑیوں میں جکڑے ہوئے ہیں اور وہ یہ باورہی نہیں کر سکتے کہ کوئی ایسی رائے جو ان کے شیخ کی رائے کے خلاف ہو وہ بھی درست ہو سکتی ہے۔چونکہ اردو میں کوئی ایسا لٹریچر مسلمانوں کے سامنے نہیں ہے جس کو پڑھے کہ وہ اندازہ کر سکیں کہ بعض اوقات ایک۔بات کے متعلق جو ایک ایستادہ کا ذہن فیصلہ کرتا ہے۔واقعات اور شواہد اکس بات پر دال ہیں کہ اس بات کے متعلق دوسرا استاد اس سے بہت بہتر اور پختہ رائے رکھتا ہے۔اور ایک مسئلہ میں لوگوں کی آراء مختلف ہو سکتی ہیں۔اس وقت اس بات کی ضرورت تھی۔کہ لوگوں کے سامنے ہی علی شانیں پیش کی جائیں تا کہ وہ اس حقیقت کو مجھیں۔اور محسوس کریں کہ ان کی مشکلات کے حل کے لئے شریعت کا دائرہ آنا تنگ نہیں جتنا وہ سمجھتے ہیں۔بلکہ اجتہاد اور قیاس کا میدان اس قدر وسیع ہے۔کہ