ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page 298
۲۹۸ دا، زینت ترک کرنا۔(۲) گھر سے باہر نہ نکلنا۔چونکہ لونڈی گھر میں بیٹھ نہیں سکتی کیونکہ اُسے خدمت کے لئے گھر سے باہر لازما جانا پڑتا ہے اس لئے اس پر سوگ واجب نہیں ہے۔کیونکہ جب ایک حکم اُس سے ساقط ہو گیا تو دوسرا حکم بھی ساقط ہونا چاہیئے۔جن لوگوں نے مطلقہ اور متوفی عنہا زوجہا میں فرق کیا ہے اُن کے نزدیک ظاہری حکم صرف اس عورت کے لئے ہے جس کا خاوند فوت ہو گیا ہو۔مطلقہ کے لئے نہیں ہے۔اس لئے وہ اس حکم میں شامل نہیں ہے۔جس نے مطلقہ کو بھی اس حکم میں شامل کیا ہے اس کے نزدیک چونکہ سوگ کی اصل غرض یہ ہے کہ عدت کے اندر مرد اس کی طرف توجہ نہ کریں۔تو یہ غرض مطلقہ اور متوفی عنہا زوجہا دونوں میں موجود ہے۔اس لئے مطلقہ بھی اس حکم میں شامل ہونی چاہئیے۔ضیاء الاسلام پریس زیوه