ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page 217
MIG حیض نہ گذر جائے اس وقت تک اس کے خاوند کو رجوع کا اختیار ہے اور اس عورت کو دوسری جگہ نکاح کرنے کی اجازت نہیں ہوتی۔وجہ اختلاف | اس اختلاف کا سبب متعدد امور پر مبنی ہے جن کا تفصیلی ذکر کرنا ضروری معلوم ہوتا ہے۔در حقیقت کلام عرب میں قدم کا لفظ حیض اور ظہر دونوں کے لئے مشترک ہے۔اب سوال یہ ہے کہ آیت مذکورہ میں یہ رکن معنوں میں استعمال ہوا ہے۔وہ لوگ جو اس کے معنی ظہر کے لیتے ہیں وہ اپنی تائید میں حسب ذیل دلائل پیش کرتے ہیں۔اول : قد جس کے معنے حیض کے ہیں اس کی جمع قدو نہیں آتی۔بلکہ اس کی جمع اقراء آتی ہے۔اس سے معلوم ہوا کہ اس جگہ قدء بمعنے ظہر استعمال ہوا ہے۔دوم : حیض کا لفظ مونث ہے۔اور ظہر مذکر ہے۔عدد اور معدود کے قاعدہ میں تین سے لے کر دس تک اگر عدد مونث ہو تو محدود مذکر ہوتا ہے اور اگر عدد مذکر ہو تو معدود مونث۔اس قاعدہ کی رو سے اگر قد بمعنی حیض ہو تو حیض چونکہ مونث ہے اس لئے اس کا عدد مذکر آنا چاہئے یعنی بجائے ” ثَلَاثَة سے " ثلاث آنا چاہیے۔چونکہ ظہر مذکر ہے اس لئے اس کا عدد ثلاثة مونث آیا ہے اس خوی قاعدہ کے پیش نظر یہ ثابت ہوا کہ اس آیت میں قدر یعنے ہر رہی استعمال ہوا ہے۔سوم : قاعدہ اشتقاق کے ماتحت بھی اس جگہ قدء بمعنے ہر ہی ہونا چاہیئے زمات کیونکہ قرء کا لفظ قَرَأتِ الْمَاء في الحوض " سے مشتق ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ پانی حوض میں جمع ہوا۔خون حیض بھی چونکہ رحم کے اندر آہستہ آہستہ جمع ہوتا ہے اس لئے اس کے لئے بھی قدر کا لفظ وضع کیا گیا ہے۔نیز خون چونکہ ظہر کے عرصہ میں