ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد

by Other Authors

Page xvii of 341

ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page xvii

امام ابو یوسف بغداد میں قاضی القضاۃ کے عہدہ پر مامور ہوئے۔اور امام محمد نے امام صاحب کے مذہب کی تدوین او را شاعت میں وقت گزارا جن کتب کی تاروین امام محمد نے کی۔ان کی دو قسمیں میں پہلی قسم وہ ہے جن کو ثقہ راویوں نے امام محمد سے مدایت کیا ہے۔اور یہ کتب ظاہر الروانیہ یا مسائل اصول کے نام سے مشہور ہیں۔121 اوری چھے ہیں (1) المبسوط (۲) المجامع الکبیر (۳) الجامع الصغير (م) کتاب السير الكبير۔(۵) اب السير الصغير (1) زیادات حنفی مذہب کی اشاعت مذہب حنفی کی اشاعت دیگر تمام مذاہب کی نسبت سب سے زیادہ ہوئی۔اس کی وجہ یہ ہے کہ خلفائے عباسیہ نے محکمہ عدل وقضا کے لئے یہی مذہب منتخب کیا تھا۔اور اہل عراق اس مذہب کے متقلد تھے۔اس کے علاوہ سلطنت عثمانیہ کا سرکاری مذہب بھی یہی تھا۔اسی طرح یہ مذہب مصر سوڈان - لبنان - ترکی شام، البانیہ افغانستان بر صغیر ہند و پاکستان میں پھیل گیا۔امام مالک آپ کا نام مالک تھا کنیت عبداللہ اور لقب امام دارالہجرت سلسلہ نسب یوں ہے۔مالک بن انس بن مالک بن ابی عامر بن عمر بن حارث - آپ خالص عربی ندان سے تھے۔یہ خاندان جاہلیت اور اسلام دونوں میں معتز ز سمجھا جاتا تھا۔آپ مدینہ میں سو میں پیدا ہوئے۔مدینہ النبی میں رہے اور وہیں وفات پائی۔آپ مدینہ کے عالم - امام رفقیہہ اور محدث تھے۔یہاں تک کہ آپ کے متعلق یہ کہا جاتا تھا کہ مدینہ میں امام مالک کے موجود ہوتے ہوئے اور کون فتوے دے سکتا ہے۔آپ امام شافعی کے استاد تھے۔امام شافعی نے آپ کے متعلق فرمایا۔۱۵