ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد

by Other Authors

Page 125 of 341

ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page 125

۱۲۵ جس نے اعلیٰ خاندان اور ادنی خاندان میں فرق کیا ہے اس نے عادت اور دستور کو ملحوظ رکھ کر کیا ہے۔وہ عورت جو مطلقہ ہو اس پر رضاعت واجب نہیں ہے۔سوائے اس کی که بچہ دوسری عورت کا دودھ قبول نہ کرے۔اس صورت میں اس پر رضاعت واجب ہے۔اور بچے کے باپ پر رضاعت کے اخراجات کی ادائیگی واجب ہے۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :- فَإِنْ اَرْضَعْنَ لَكُمْ فَأْتُوهُنَّ اُجُورَهُنَّ له حق حضانت جمہور کا مذہب یہ ہے کہ مطلقہ صورت اپنے چھوٹے بچے کی حضانت کا حق رکھتی ہے۔جیسا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :- مَنْ فَرَّقَ بَيْنَ وَالِدَةٍ وَوَلَدِهَا فَرَّقَ اللهُ بَيْنَهُ وَ بين أحِبَّتِهِ يَوْمَ القِيمَةِ اس مذہب کی دوسری دلیل یہ بیان کی جاتی ہے کہ جب لونڈی اور قیدی کو اپنے بچے سے جدا کرنے سے منع کیا گیا ہے تو آزاد عورت کو اپنے بچے سے جدا کرنا کس طرح جائزہ ہو سکتا ہے۔بچہ جب اس عمر تک پہنچ جائے کہ وہ اپنے نفع و نقصان میں تمیز کرنے لگے تو اس کے متعلق امام شافعی اور فقہار کی ایک حجم است کا مذہب یہ ہے کہ اسے ماں اور باپ دونوں میں سے کسی ایک کے پاس رہنے کا اختیار دیا جائے۔اور انہوں نے ان احادیث سے استدلال کیا ہے جو اس بارہ میں وارد ہوئی ہیں لیکن جو لوگ ان احادیث کو صحیح قرارہ نہیں دیتے ان کے نزدیک وہ بچہ ماں کے پاس ہی رہے گا۔لہ ترجمہ: اور اگر وہ عورتیں تمہارے لئے بچوں کو دودھ پلائیں تو ان کو معقول اجرت دور طلاق ہے ه حضانت کے لفظی معنے تربیت اور پرورش کے ہیں اور اصطلاحی معنے یہ ہیں کہ بچے کی ایک خاص عمر تک پرورش اور نگرانی کا حق ماں کو حاصل ہے۔سے ترجمہ : جو شخص ماں اور اس کے بیٹے کے درمیان جدائی ڈالتا ہے اللہ تعالے اس کے عزیزوں کے در میان قیامت کے دن جدائی ڈالے گا۔i ! }