ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد

by Other Authors

Page 70 of 341

ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page 70

4- نظر کرنے سے حرمت لازم آتی ہے۔توری کے نزدیک مطلق نظر مجامعت کے قائمقام ہے خواہ شہوت کی نیست سے ہو یا بغیر شہوت کے شرمگاہ کی طرف ہو یا کسی اور عضو کی طرف۔ابن ابی لیلیٰ اور امام شافعی حکم کے ایک قول کے مطابق خارجی مباشرت سے تو حرمت لازم آتی ہے لیکن نظر سے نہیں۔نظر خواہ کسی نیت سے ہو اور خواہ کسی عضو کی طرف ہو۔یہ اختلاف اللہ تعالیٰ کے ارشاد الَّتِی دَخَلْتُم بِهِنَّ کے معنی میں اختلاف کی بناء پر ہے۔بعض لوگ دخول سے مراد مجامعت لیتے ہیں اور بعض خارجی مباشرت۔اور حرمت بعض خارجی مباشرت کے مفہوم میں نظر کو بھی شامل کر لیتے ہیں۔بیوی کی ماں کی جمہور کا مذہب یہ ہے کہ بیوی کے ساتھ نکاح سے ہی اسکی ماں حرام ہو جاتی ہے۔خواہ بیوی سے مجامعت ہو یا نہ ہو۔ایک فریق کا مذہب یہ ہے کہ جب تک بیوی سے مجامعت نہ ہو اس وقت تک اسکی ماں حرام نہیں ہوتی۔جیسے بیوی کی بیٹی اس وقت حرام ہوتی ہے جب بیوی سے مجامعت ہو جائے۔سیب اختلاف | اس اختلاف کی بناء یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد: وَأَمَّهُتُ نِسَا بِكُمْ وَرَبَا بِبْكُمُ التِي فِى حُجُورِكُمْ مِّن نِّسَا بِكُمُ الَّتِي دَخَلْتُمْ بِھن۔رنساء ۴۴ میں دَخَلتم بمن کی شرط کا تعلق صرف ” ربائب“ کے ساتھ ہی ہے۔یا دو " ربائب" اور " أملت “ دونوں کے ساتھ ہے۔جن لوگوں کے نزدیک اس شرط کا تعلق صرف ربائب کے ساتھ ہے ان کے نزدیک بیویوں کے ساتھ مجامعت سے صرف رہا ئب حرام ہوتی ہیں۔املت کی حرمت کے لئے بیویوں سے مجامعت شرط نہیں ہے۔