گلدستہٴ خیال

by Other Authors

Page 56 of 173

گلدستہٴ خیال — Page 56

۵۶ زندگی میں یہی چیز معنی خیز ہے حضرت عیسی علیہ السلام نے بھی یہی چیز ان الفاظ میں بیان کی ہے (14:11 He that humbleth himself shall be exalted ( Luke یعنی جو شخص خود کو عاجز بنا تا ہے اس کو آسمان پر اعلیٰ درجہ کا منصب عطا ہو گا اگر چہ ہمیں ہر وہ کام کرنا چاہئے جو قابل ستائش ہو مگر خودستائی کی خاطر کوئی کام نہیں کرنا چاہئے نیز اس بات کا بھی خیال رہے کہ ہم ایسے شخص کی مزمت نہ کریں جس کی عادات یا طرز زندگی ہم سے مختلف ہے ہمیں ایسے لوگوں کے لئے دعا گو ہونا چاہئے اور ان سے ہمدردی کرنی چاہئے ہماری سوچ اور طرز معاش میں عاجزی کی جھلک نظر آنی چاہئے ہمارے پاس جو کچھ ہے چاہے وہ حسن۔اعلیٰ پیشہ۔دولت۔صحت۔آسائش۔خاندانی تعلقات یا روحانی انوار ہوں یا اس کے علاوہ جو کچھ ہمارے پاس ہے ہمیں اس کے لئے خدا تعالیٰ کا صمیم قلب سے مشکور ہونا چاہئے اور غرور کا شائبہ کہیں ذرا بھی نظر نہ آئے مجھے سٹیٹ آگسٹین St۔Augustine کے الفاظ بہت اچھے لگتے ہیں جو برطانیہ میں عیسائیت لانی کا ذمہ دار ہے جب اس سے پوچھا گیا کہ مذہب میں سب سے اہم چیز کیا ہے تو اس نے کہا : سب سے پہلی چیز عاجزی ہے دوسری اہم چیز عاجزی ہے اور تیسری اہم چیز عاجزی ہے ہمارے پیارے رسول مقبول ﷺ نے طہارت نفس کا موازنہ اس راستہ سے کیا ہے جو بہت تنگ ہے اور جس کے دونوں طرف کانٹے ہیں وہ شخص جو عشق الہی میں مگن ہے اور طہارت قلب کا طالب ہے وہ اپنی رفتار اور اپنے کردار پر کڑی نظر رکھے تاوہ سیدھے راستہ سے کہیں بھٹک نہ جائے خوب جان لو کہ اگر چہ علم کی بھی اہمیت ہے مگر سچا مذہب علم میں دشمن پوشیدہ نہیں بلکہ پاک زندگی میں مخفی ہے عداوت اور تکبر روحانی زندگی کے دو بڑے د ہیں انسان کو ان سے اپنی حفاظت کرنی چاہئے۔صاف دل حاصل کرنے کے لئے لازم ہے کہ