گلدستہٴ خیال

by Other Authors

Page 55 of 173

گلدستہٴ خیال — Page 55

ہے اور لوگوں کو منفی تنقید کا نشانہ بنانے سے بھی منع فرما یا ہے بلکہ کھلے عام کسی سے ناراضگی کا اظہار کرنے سے بھی منع فرمایا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ارشاد گرامی ہے A true Muslim never harbours malice for anyone Avoid malice and deal with human being with love And sympathy Forget all mutual resentment and unpleasantness۔You should have no ill-feeling for anyone whosoever۔I say that you should forgive and overlook the faults Of others۔یہ سنہری الفاظ حضرت احمد کے قلب منور کی بے داغ حالت کی ترجمانی کرتے ہیں در اصل یہ الفاظ اپنی ترجمانی خود کرتے ہیں ان پر مزید تبصرہ کی ضرورت نہیں صرف ان پر عمل کر نیکی ضرورت ہے مگر انپر عمل اس وقت تک نہیں ہو سکتا جب تک انسان دعا کی طرف رجوع نہ کرے اور اپنے نفس کی طہارت کے لئے خود کو وقف نہ کر دے طہارت نفس کے راستہ میں دوسری رکاوٹ غرور و تکبر ہے خداوند کریم اپنی کتاب میں ارشاد فرماتے ہیں وَلا تَمْشِ فِى الارض مَرَحًا (سورۃ نمبر ۱۷ آیت نمبر (۳۸) ترجمہ۔اور زمین پر اتراتا ہوا مت چل۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی فرمایا ہے : اے لوگو خدا نے مجھے ہدایت کی ہے کہ تم لوگ آپس کے معاملات میں عاجزی کو پیش نظر رکھو تا کوئی ایک شخص دوسرے پر ظلم نہ کرے اور نہ ہی ایک شخص دوسرے پر فوقیت کی شیخیاں بگھارے بانی جماعت احمدیہ علیہ السلام نے بھی غرور و تکبر کی دو ٹوک الفاظ میں مذمت فرمائی ہے آپ نے فرمایا۔pride is the worst impurity of all پھر نبی پاک آنحضور ﷺ کی ایک مبارک دعا یہ بھی ہے اے میرے خدا جب تک مجھ میں جان ہے مجھے عاجز رکھنا جب میری وفات ہو تو میں عاجز ہوں اور روز قیامت مجھے عاجز لوگوں کے ساتھ اٹھانا عاجزی سے انسان کے متقی ہو نیکا پتہ چلتا ہے اور تقویٰ طہارت نفس کا عمدہ پھل ہے