گلدستہٴ خیال

by Other Authors

Page 50 of 173

گلدستہٴ خیال — Page 50

گزرا ہے اس نے کہا کہ دولت انسان کو کبھی اصلی خوشی نہیں دے سکتی یہ جتنی انسان کے پاس زیادہ ہو گی وہ اور زیادہ چاہے گا امیر آدمی وہ ہے جس کا ذہن سنہری خیالوں سے بھر اہوا ہے اور جس کے چہرہ سے روحانی روشنی تابناک رنگ میں نظر آتی ہے جہاں بھی وہ جاتا ہے روشنی اس کا ٹریڈ مارک ہوتی ہے آئیے ہم اپنی زندگیوں کو یہاں بیان کردہ رنگ میں امیر بنائیں اے میری مسرتوں کے باغ فخر موجودات نبی پاک ﷺ کے درد فراق میں بے تاب ہو کر حضرت احمد علیه السلام فرما تے ہیں :---- أنظر إلى بِرَحمةِ وَتَحَنُنِ يَا سَيِّدِى أَنَا أَحقر الغلمان میرے پیارے میری طرف ایک رحمت اور شفقت کی نظر ڈال۔دیکھ میرے آقا میں تو ایک لوئی غلام ہوں يَا حِبِ إِنَّكَ قَد دَخَلَت مَحَبَّةَ فِي مَهجَتِی وَمَدَارِکِی وَ جَنَانِ --- اے میرے محبوب تو اپنی محبت کے ساتھ میری روح نور میرے دل و دماغ میں سرایت کر گیا ہے من ذكر وجهك يَا حَدِيقَة نهجتي -- لَم أَخُل فِي لَحظِ وَلَا فِي آنِ اے میری مسرتوں کے باغ میں تیری یاد سے کسی آن اور کسی طور بھی خالی نہیں رہتا جسمي يَطِيرُ إِلَيكَ مِن شوقِ عَلا - ياليت كانت قوة الطيران قُوَّةُ گویا میرا جسم ایک شوق غالب کے ساتھ تیری سمت اڑا چلا آ رہا ہے اے کاش مجھ میں اڑنے کی طاقت ہوتی اے کاش اڑنے کی طاقت ہوتی i