گلدستہٴ خیال

by Other Authors

Page 32 of 173

گلدستہٴ خیال — Page 32

۳۲ کرو۔خود نیکی کرنے اور اعمال صالحہ بجالانے کے علاوہ قرآن پاک ہمیں یہ نصیحت کرتا ہے کہ دوسروں کو بھی نیک اعمال بجالانے کی دعوت دوار شاد ربانی ہے : وَلَتَكُن مِنكُم أَمَةً يَدعُونَ إِلَى الخَيْرِ وَ يَا مُرُونَ بِا المعروف ( سورۃ ۳ : آیت (۱۰۵) یعنی تم میں سے ایک ایسی جماعت کا ہونا ضروری ہے جو خیر کی طرف (لوگوں کو) بلائے اور نیک کام کرنے کی تاکید کرے اور برے کاموں سے روکے قرآن کریم ہمیں یہ بھی واشگاف الفاظ میں بتلاتا ہے کہ ہر نیک کام کا اجر ضرور ملے گا وَ مَن يَعمَل مِثْقَالَ ذَرَةٍ خير ايره ( سورة زلزال ۹۹ آیت (۸)۔جو شخص دنیا میں ذرہ بھر بھی نیک کام کرے گا وہ آخرت میں اس کو ضرور دیکھ لے گا۔پھر اللہ کریم ایک اور جگہہ ارشاد فرماتے ہیں مَن جَاءَ بِاالْحَسَنَةِ فَلَهُ خَيْرٌ مِنْهَا ( سورة القصص ۲۸ : آیت ۸۵) جو شخص (قیامت) کے روز) نیکی لیکر آئیگا اس کو اس سے بہتر بدلہ ملے گا۔سرور کائینات آنحضور ﷺ کی ایک حدیث یہ ہے کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر ایک شخص نیک کام کرتا ہے تو میں اس کا اجر دس گنادیتا ہوں یا اس سے بھی زیادہ۔نیک کام سے مراد خدا کی تمام مخلوق سے رحمدلی کرنا ہے چاہے وہ جانور ہوں یا پرندے آنحضور ﷺ نے ایک واقعہ بیان فرمایا ہے کہ ایک بد کار شخص کے گناہ صرف اس لئے معاف کر دئے گئے کیونکہ اسنے کنویں میں سے پانی نکال کر کتے کو پلایا تھا ایک موقعہ پر آنحضور نے دیکھا کہ ایک شخص نے پرندے کے گھونسلے سے اسکا بچہ نکال لیا پرندے کی ماں کابرا حال دیکھ کر آنحضور ﷺ نے اسکو حکم دیا کہ چہ کو واپس گھونسلہ میں رکھ دو ایک بار کسی شخص نے نبی کریم ﷺ سے استفسار کیا پیارے حضور کیا ہم جانوروں سے بھی نیک سلوک کرنے پر اجر کے حق دار ٹھریں گے ؟ سرور کائینات ﷺ نے جواباً فرمایا ہر جاندار چیز سے نیک سلوک