گلدستہٴ خیال

by Other Authors

Page 15 of 173

گلدستہٴ خیال — Page 15

۱۵ مبذول کرانا ہے تاکہ قارئین گذرانہ خیال ایسی کیفیت پیدا کر یں اور اس ذہنی حالت کے پیدا کرنے کیلئے ایسے گر بتلائے جائیں جس سے کہ انسان ان بلندیوں کی طرف پرواز کر سکے جو شخص سکون قلب کی تلاش میں سرگرداں ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ ہر ایسی حالت اور موقعہ سے آگاہ ہو جو اس کی پر سکون روح کو برباد کر سکے وہ روز مرہ زندگی کے ان تمام واقعات سے آگاہ ہو جہاں سے اسے ٹھوکر لگنے کا احتمال ہو اور وہ ان حادثات سے بچنے کے لئے مناسب اقدامات کرے اس عظیم مقصد کے حصول کے لئے یہ امر بہت مفید ہے کہ آنے والے خطرات سے محفوظ رہنے کے لئے ان امور کا علم ہو جو اس راہ میں حائل ہوتے ہیں سیاہ بادل آنے والے طوفان کی علامت ہوتے ہیں انہیں دیکھ کر راہگیر پناہ تلاش کرتا ہے گھر والی دھوپ میں لٹکے ہوئے کپڑوں کو جلد جلد اکٹھا کرتی ہے اور گڈریا اپنا ریوڑ ہانک کر باڑہ میں لے جاتا ہے سب لوگ سمجھ جاتے ہیں کہ طوفان کی آمد ہے اور اس سے بچاؤ کا سامان لازم ہے سیلف کنٹرول کے نہ ہونے سے بے صبری بے آرامی۔گالی گلوچ۔غصہ اور طنز آمیزی کے دروازے کھل جاتے ہیں ان سب پر قابو پانا ضروری ہے اب ہم روز مرہ زندگی کی چند ایسی باتوں کا ذکر کرتے ہیں جو انسان کو برائی کی طرف لے جاتی ہیں یہ صرف وار نگ سائن ہیں اور جو نہی یہ نظر آئیں ان کے خلاف حفاظتی انتظامات کئے جائیں ہر علامت کو ایک چیلنج سمجھا جائے اور ضبط نفس کا ایک زینہ سمجھا جائے۔مجھے یقین واثق ہے کہ رفتہ رفتہ ان پر عبور حاصل کیا جا سکتا ہے شور شور عام طور پر اعصاب شکنی غم و غصہ اور تلخ نوائی کا باعث بن جاتا ہے گھر میں بچوں کا شور و غوغا بعض دفعہ گھر والوں کے لئے ناراضگی کا باعث بن جاتا ہے حضرت بانی سلسلہ