گلدستہٴ خیال

by Other Authors

Page 141 of 173

گلدستہٴ خیال — Page 141

۱۴۲ اچھا اثر ڈالا کہ یہ لوگ دینوی کاروبار میں بھی کتنی صداقت سے کام لیتے ہیں جو ہندوستان میں کسی اور جگہہ میرے دیکھنے میں نہ آیا میں نے دریافت کیا کہ قادیان میں جن لوگوں سے آپکی ملاقات ہوئی ان میں سے کسی کا ذکر کیجئے کہ کیسے لوگ ہیں ؟ بولے کہ میں تو جس کسی سے ملا ایک کو دوسرے سے زیادہ اعلیٰ و ارفع ہی پایا۔میں نے کہا حضرت امیر المومنین سے بھی ملاقات ہوئی انہوں نے جواب دیا کہ انہیں فرصت نہیں تھی اس وجہ سے صرف ایک گھنٹہ ملاقات ہو سکی مسٹر آرچرڈ اپنے ساتھ احمد یہ جماعت کی کچھ کتب اپنے ساتھ قادیان سے لائے تھے جنکا مطالعہ وہ کرتے رہتے تھے وہ مسمریزم کے ماہر تھے۔راتوں کو آرمی کے آفیسر خوب شرابیں پیتے اور جوا کھلیتے تھے جسمیں یہ بھی شامل ہوتے تھے ایک دن پردہ پر گفتگو ہوئی کہنے لگے پردہ اسلام میں ایک بیکار سی چیز ہے میں نے بتایا کہ یہ تو اسلام کے خدا کا ہم پر بہت احسان ہے کہ اپنے پر وہ کا حکم دیا ورنہ جس طرح گر جاؤں میں دعا کے وقت جوان لڑکے اور لڑکیاں عشقیہ خطوط ایک دوسرے سے تبدیل کرتے ہیں ہم بھی یہی کرتے۔علاوہ از میں یورپ اور امریکہ جہاں پردہ نہیں ہے وہاں عفت اور پاکدامنی کے الفاظ سے بھی کوئی آشنا نہیں ہے وہ تو صرف یہ جانتے ہیں کہ فریقین ایک دوسرے سے راضی ہوں اور بس۔اسکے علاوہ اسقدر طلاقیں اور ان طلاقوں کا باعث صرف عورت اور مرد کا بے جانہ ملنا ہے۔ایک دن مجھ سے کہنے لگے عبد الرحمن مجھے تمہاری زندگی پر رشک آتا ہے کہ نہ تم سگریٹ پیتے ہو نہ شراب نہ جوا کھیلتے ہو نہ تاش سے دل پہلاتے ہو اور آرام سے رات کو سوتے ہو میں تو رات کے دو دو بجے تک جاگتا رہتا ہوں میں نے جواب دیا میری زندگی تو کوئی ایسی قابل تعریف نہیں ایک مسلمان کی زندگی تو بہت ارفع اور اعلیٰ ہونی چاہئے اور ہوتی بھی ہے میں تو ایک ادنی درجہ کا مسلمان ہوں