گلدستہٴ خیال

by Other Authors

Page 139 of 173

گلدستہٴ خیال — Page 139

۱۴۰ اختیار کی گئی ہے تو پھر خدا تعالیٰ کا یہ فعل درست تھا لیکن موجودہ صورت میں جبکہ کسی ذی روح کو اپنی گذشتہ جون کی نیکی یا بدی کا کوئی علم نہیں خداوند تعالیٰ کا یہ فعل عبث ٹھہرتا ہے ؟ وہ اسی وقت بول اٹھے بس بس میں سمجھ گیا آواگون کا مسئلہ غلط ہے بر ما میں قیام کے دوران ایک دفعہ ملٹری کا آرڈر آیا کہ انگریز فوجی جو ہندوستان میں چھٹی گزارنا چاہتے ہوں وہ اٹھائیس روز کی چھٹی پر ہندوستان جاسکتے ہیں ایک دن مسٹر آرچرڈ میرے پاس آئے اور کہنے لگے میں ہندوستان چھٹی پر جا رہا ہوں میں نے دریافت کیا کہ ہندوستان چھٹی کہاں گزاریں گے کہنے لگے کہ میرا ایک ہندو دوست ہے وہ ڈوگرہ رجمنٹ میں ہے اور خورجہ میں رہتا ہے اس کے مکان پر۔میں نے کہا یہ تو بہت اچھا موقعہ ہے آپ قادیان بھی دیکھتے آئیں مگر انہوں نے کوئی جواب نہ دیا۔دوسرے روز صبح جب میں انہیں اردو پڑھانے گیا تو پھر قادیان کا تذکرہ ہوا کہنے لگے کہ خواجہ (دہلی) سے قادیان تک اگر فرسٹ کلاس کا کرایہ دلوا دو تو میں چلا جاؤں گا میں نے عرض کیا کہ آپ ریلوے کا پاس جائے خورجہ کے قادیان تک کا ہوالیں کہنے لگے پاس تو بن چکا ہے میں نے کہا میں اسے منسوخ کروا کر دوسرا ہوا دیتا ہوں۔بولے کہ میں کسی کو یہ بتانا نہیں چاہتا کہ میں قادیان جا رہا ہوں میں نے عرض کیا کہ اچھا پھر وہ سو روپیہ جو آپ انجمن احمدیہ کو دے رہے تھے آپ اس سے پاس خرید لیں اس پر ہنستے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسکا مطلب یہ کہ تم روپیہ دینا نہیں چاہتے۔پھر انہوں نے دریافت کیا کہ قادیان میں میرے قیام کا کیا بندوبست ہو گا ؟ میں نے عرض کیا کہ اگر آپ دیسی کھانا اور رہائش پسند کریں تو مفتی محمد صادق صاحب کے مکان پر بندوبست ہو جائیگا اور اگر آپ انگریزی کھانا اور رہا کش پسند کریں تو پھر چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کے ہاں مفتی صاحب آپکا بندوبست کر دیں گے (بعد میں معلوم ہوا کہ انہوں نے مہمان خانے کی رہائش کو ترجیح دی اور وہیں قیام کیا ) !