گلدستہٴ خیال

by Other Authors

Page 117 of 173

گلدستہٴ خیال — Page 117

112 ہے غیبت کرنا اور دوسروں کے نقائص پر بلاوجہ گفتگو کرنا غلط چیز ہے چاہے ہمیں ان سے کتنی بھی ہمدردی ہو ایک ڈاکٹر کا کام مریضوں کو شفا دینے اور انکے دکھ کم کرنے کے ساتھ ساتھ مریضوں کی مدد کرنا بھی ہے طبیب ان کو مکمل شفا نہیں دے سکتا اسی طرح ہمیں دوسروں کے نقائص کڑی تنقید سے دور کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے بلکہ ہمدردی کے ساتھ انکی رہ نمائی کرنی چاہئے حضرت میرزا غلام احمد صاحب مسیح موعود و مہدی موعود نے فرمایا ہے۔۔Avoid malice & deal with human beings with love and sympathy۔Be humble in spirit, kind and gentle, forgiving and sympathetic towards all, wishing them well so that you may be accepted۔مصیبت اور امتحان چاہے کسی بھی صورت میں آئیں اسکا ایک فائدہ تو یہ ہے کہ اگر چاہے تو انسان اس سے فائدہ اٹھا کر نفع مند ہو جائے۔انسان مصیبت میں سے گزرا ہو تو اسکو مصیبت میں سے گزرنے والے کے ساتھ فطری ہمدردی ہوتی ہے نیز ایسے شخص کے ساتھ دلی ہمدردی کرنے کے علاوہ انسان اسے عملی نصیحت بھی کرتا ہے اسلامی طریق صوم سے انسان ایک سبق یہ بھی سیکھتا ہے کہ بھو کے فاقہ زدہ لوگوں نیز بد قسمت لوگوں کی مصیبت اور زبوں حالی کو اچھی طرح سمجھا جا سکتا ہے روزہ دار شخص کی فاقہ زدہ انسان کے ساتھ ہمدردی خاص ہوتی ہے ہمدردی کی نعمت اور اسکی قدر جاننے میں ہمیں کتنا وقت لگے گا ؟ اسمیں دیر مناسب نہیں۔مصیبت زدہ شخص کے ساتھ عملی ہمدردی سے زیادہ شاید ہی کوئی اور چیز شیر میں ہو ☆☆☆☆