گلدستہٴ خیال

by Other Authors

Page 96 of 173

گلدستہٴ خیال — Page 96

۹۶ لئے بے بہا برکات کے نزول کا وعدہ کیا ہے جو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے اس مبارک مہینہ میں صیام کے قیام کا انتظام کرتے ہیں۔متقی بننے کیلئے روزہ کا قیام کیوں ضروری ہے؟ چاہئے که انسان شروع مہینہ سے ہی نفس میں تقویٰ کے حصول کیلئے ماہی بے آب کی مانند بے تاب ہو جائے اگر انسان اس امر کو لازمی نہیں جانتا تو پھر بہتری کے لئے تبدیلی پیدا ہونا ممکن نہیں ہے روزہ کا قیام انسان میں خود خود کوئی پر ہیز گاری پیدا نہیں کر سکتا چاہئے کہ انسان روزہ کی اصل وجہ اور غرض سے سر شار ہو۔ہمارے پیارے نبی پاک ﷺ نے فرمایا ہے کہ جو شخص رمضان کے دور ان بھو کا اور پیا سارہتا ہے مگر اخلاقی کمزوریوں کے خلاف اپنے آپ کو محفوظ نہیں کرتا وہ بے سود بھوکا رہتا ہے (بخاری شریف)۔رمضان کے ایام کے دوران چند ایک ضروری نکات جنکا ملحوظ رکھنا ضروری ہے یہاں بیان کئے جاتے ہیں قرآن مجرد قرآن مجید کی تلاوت اگر چہ مسلمان کو ہر روز کرنی چاہئے مگر ماہ صیام میں ہمیں اسکی تلاوت اور بھی زیادہ ذوق و شوق سے کرنی چاہئے تا ہمارا ذہن روحانی اور پاک صداقتوں سے بھر پور رہے جہاں مسلمانوں کی بڑی تعداد ہو وہاں قرآن پاک کی تفسیر اور ترجمہ باجماعت سنایا جائے اگر کوئی شخص ایسی پاک اور روحانی محفلوں میں شمولیت سے معذور ہو تو اسکو کم از کم گھر میں اس مقدس کتاب کا مطالعہ کرنا چاہئے قرآن مجید خدا کا کلام ہے جسمیں متبرک اور نورانی سچائیاں مستمر ہیں نیز یہ تمام روحانی بیماریوں کا بھی کافی و شافی علاج ہے صلوة ایک مخلص و دیندار مسلمان کی حثیت سے انسان کو ہر روز نماز ادا کرنے میں سختی سے پابندی کرنی چاہئے لیکن رمضان المبارک کے مہینہ میں تو انسان کو نماز اور بھی خشوع و خضوع