گلدستہ — Page 94
۹۴ استعمال کیا گیا ہے۔اس طرح خاتم النبیین کا ایک مطلب یہ ہوا کہ آپ ایسی مہر ہیں جو نبیوں کی تصدیق کرتی ہے یعنی آپ کے اتھارٹی سمبل کے بغیر کوئی بنی نہیں۔بوسكت۔انگوٹھی بھی مہر کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔اس سے خوبصورتی ہوتی ہے چنانچہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی وجہ سے ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء کو خوبصورتی مل گئی۔نبیوں کو زینت مل گئی۔انبیاء کو زینت دینے والے یعنی ان کی تصدیق کرنے والے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ہم خانم کے معنی لیتے ہیں کہ اُن پر نبوت کے کمالات ختم ہو گئے۔نبوت کے ذریعہ جو کچھ کسی کو عطا ہوسکتا ہے وہ سب کچھ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا کر دیا گیا۔شریعت مکمل ہوگئی۔اس پر نہ کچھ بڑھ سکتا ہے اور نہ کم ہو سکتا ہے۔بچہ بہ اس سے تو سارا مفہوم واضح ہوگیا اور آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان دوبالا ہوگئی۔ہر سارے قرآن پاک میں آنحضور صلی الہ علیہ وسلم کی افضل واکمل شان بیان کرنے کے لئے یہ بہترین آیت ہے۔اور ایک دوسری آیت اس بات کو سوج کی طرح روشن کر دیتی ہے۔اليَوْمَ اكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَنِى وَرَضِيتُ لَكُم الا سلام دينا (المائده :) دِيْنَا اس کا مطلب اسی طرح ہے کہ آج کے دن میں نے تمہارا دین مکمل کر دیا اور تمام تر نعمت تمہیں دے دی۔اور تمہارے دین اسلام پر میں راضی ہو گیا۔