گلدستہ

by Other Authors

Page 85 of 127

گلدستہ — Page 85

۸۵ نظام جماعت جماعت احمدیہ ایک صدر انجمن پر مشتمل ہے جو حضرت اقدس مسیح موعود (آپ پر سلامتی ہو) کے زمانے میں ہی قائم فرما دی گئی تھی اور نظام خلافت کے تابع به صدر انجمن احمدیہ زیادہ تر ہندوستان اور پاکستان کے مسائل سے نپٹتی اور پاکستان اور ہندوستان میں جماعت احمدیہ پر عائد کی جانے والی ذمہ داریوں کو ادا کرتی ہے۔اس کے بہت سے شعبے ہیں۔مثلاً شعبہ مال ، شعبہ اصلاح وارشاد شعبه تربیت ، شعبہ تصنیف ، شعبۂ امور عامہ ، شعیہ امور خارجہ۔غرضیکہ اور بھی بہت سے شعبے ہیں جن پر یہ انجمن مشتمل ہے اور ان سب کی آگے شاخیں ہر جماعت کے اندر پائی جاتی ہیں۔اور جس طرح صدر انجمن احمدیہ کا مرکزی نظام ہے ویسے ہی تمام ہندوستان اور پاکستان کی جماعتوں میں اسی قسم کا نظام چھوٹے بچانے پر منعکس ہوتا ہے۔پھر تحریک جدید انجمن احمدیہ ہے جس کا تعلق زیادہ تر پاکستان اور ہندوستان کے علاوہ دنیا کی باقی جماعتوں سے ہے اور اس کے بھی مختلف شعبے ہیں اور جس طرح صدر انجمن احمدیہ کے شعبے مختلف جماعتوں میں منعکس ہوتے ہیں اسی طرح تحریک جدید کے شعبے آج دنیا کے ۱۲۲ ممالک مختلف شہروں اور دیہات اور علاقوں میں پھیلی ہوئی جماعتوں میں منعکس ہوتے ہیں اور اسی طرح کی چھوٹی چھوٹی انجمنوں کی شکلیں ہر شہر ہر گاؤں اور ہر علاقے میں ظاہر ہوتی ہیں۔پھر آنان وقف جدید ہے جس کا زیادہ تر تعلق دیہاتی جماعتوں سے ہے۔اور ان کے