گلدستہ — Page 52
۵۲ دو سجدوں کے درمیان کی دُعا اور اللّهُمَّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِى وَاهْدِنِي وَ اے اللہ تعالیٰ ! میرے قصور بخش دے اور مجھ پر رحم کر اور راہنمائی کر عَافِنِي وَارْفَعْنِي وَاجْبُرْنِي وَارْزُقَنى، مجھے تندرستی دے اور مجھے عزت عطا کر اور میری اصلاح کر اور تجھے رزق دے۔اس کے بعد دوسرا سجدہ پہلے سجدہ کی طرح کرو۔پھر اللهُ أَكْبَرُ کہ کر اسی طرح کھڑے ہو جاؤ جیسے پہلے کھڑے تھے اور پہلی رکعت کی طرح اس دوسری رکعت کو بھی سورہ فاتحہ کے ساتھ کوئی دوسری سُورۃ یا قرآن کریم کا کچھ حصہ شامل کر کے ادا کرو۔اور سجدوں سے فارغ ہو کہ اس طرح بیٹھ جاؤ کہ بایاں پاؤں نیچے بیچھا رہے اور دایاں کھڑا رہے اور ہا تھوں کو اس طرح رانوں پر رکھو کہ انگلیاں سیدھی ہوں، تشہد پڑھتے ہوئے سیدھے ہاتھ کی پہلی انگلی اٹھاؤ پھر درود شریف اور دعائیں پڑھو۔