گلدستہ

by Other Authors

Page 14 of 127

گلدستہ — Page 14

۱۴ بچہ۔اس کا مطلب ہے کہ جب رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو نبوت ملی تو سب سے پہلے حضرت خدیجہ نے آپ کو سچا مانا۔ماں۔جی ہاں اسی لئے جب ہم سب سے پہلے ایمان لانے والوں کا نام لیتے ہیں تو عورتوں میں سب سے پہلے حضرت خدیجہ ، مردوں میں سب سے پہلے آپ کے دوست حضرت ابو بکر صدیق پھر آپ کے آزاد کردہ غلام حضرت زید بن حارث اور بچوں میں آپ کے چا زاد بھائی حضرت علی رضوا آپ پر ایمان لائے۔بچہ۔ایمان لانے کا طریق کیا تھا ؟ ماں۔خدا تعالیٰ کے ایک ہونے پر ایمان لانا یعنی لا اله الا الله اور حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کا سچا نبی ماننا۔حضرت جبرائیل علیہ السلام وقفے وقفے سے تشریف لاتے اور آپ کو خدا تعالیٰ کا پیغام دیتے جو آپ ایمان لانے والے دوسروں کو بتاتے رہے۔بچہ۔صرف ملنے جلنے والوں، دوستوں، رشتہ داروں کو ہی پیغام دیتے ؟ ماں۔جی بچے اللہ تعالیٰ نے یہی حکم دیا تھا۔اس زمانے میں ایمان لانے والوں میں حضرت عثمان بن عفان ، حضرت عبد الرحمن بن عوف حضرت سعد بن ابی وقاص ، حضرت زبیر بن العوام اور حضرت طلحہ بن عبدالله بھی شامل تھے۔ان اولین ایمان لانے والوں کو خدا تعالیٰ نے ان کی زندگی ہی میں جنت کی خوشخبری دی تھی۔بچہ۔شروع میں اسلام بہت آہستہ آہستہ پھیلا ہو گا۔ماں۔آہستہ پھیلا اور غریبوں ، غلاموں ، کمزوروں میں پھیلا۔امیہ بن خلف کے